Top Rated Posts ....
Search

Dollar Ki Keemat Mein Kami Mother And Sister

Posted By: Kabir on 26-05-2019 | 08:38:01Category: Political Videos, News


ڈالر کی قیمت میں کمی کیلئے حمزہ علی عباسی کی والدہ اور بہن نے کیا کام کرکے شاندار مثال قائم کر دی ؟
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں ڈالر کی قیمت کے اتار چڑھاؤ میں اضافہ ہونا شروع ہوا تو بہت سے لوگوں نے ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی لیکن ایسے میں اداکار حمزہ علی عباسی کی والدہ اور بہن نے تمام پاکستانیوں کیلئے مثال قائم کردی۔اداکار حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ان کے پاس ڈالر اکاﺅنٹ نہیں ہے البتہ ان کی والدہ اور بہن کے ڈالر

اکاﺅنٹ ہیں۔ ’ مجھے یہ اعلان کرنے پر فخر ہے کہ میری والدہ اور بہن نے اپنے تمام ڈالرز کو پاکستانی روپوں میں تبدیل کرالیا ہے‘۔ حمزہ علی عباسی نے تمام پاکستانیوں سے درخواست کی کہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے وہ ڈالر کو فروخت کرکے اس کے عوض پاکستانی روپے حاصل کرلیں تاکہ اپنی کرنسی کی قدر بہتر کرنے میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔اس سے قبل خبر یہ تھی کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ جس کے پیش نظر عوام میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ڈالر کی روز بروز بڑھتی ہوئی قیمت کو دیکھتے ہوئے عوام نے پاکستانی روپے کو عزت دینے اور ڈالر کا استعمال ترک کرنے کی ایک تحریک کا آغاز کیا جس کے تحت عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے پاس موجود ڈالرز کو مارکیٹ میں فروخت کر دیں اور تمام کاروبار اور لین دین صرف پاکستانی روپے میں ہی کریں۔ اور اب معروف اداکار شان شاہد بھی ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آ گئے ہیں۔ شان شاہد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی روپیہ خریدا جائے خواہ چھوٹی رقم ہی کیوں نہ ہو۔ اس سے

شروعات کی جائے۔مثلا50، 100ڈالر سے شروع کرتے ہوئے اس کے بدلے پاکستانی روپے حاصل کریں۔ اور اس موقع پر کوئی سوال نہ کریں کیونکہ یہ اییک مشترکہ مسئلہ ہے جو اب خطرہ بن چکا ہے۔ہم ایک دوسرے سے عدم اتفاق کرتے ہیں تو کوئی بات نہیں لیکن اپنے مستقبل اور بقا پر ہمیں ایک ہونا چاہئیے۔ شان شاہد نے یہ بھی کہا کہ ہماری کرنسی ہمارا فخر ہے ہم ہر جو معاشی حملے ہو رہے ہیں وہ ہماری آزادی اور زندہ رہنے کے حق کے لیے ایک چینلج ہیں۔اس جنگ میں ہمیں معاشی سپاہی بن کر اپنے روپے کا دفاع کرنا ہے۔ شان شاہد نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں سے اس ہیش ٹیگ #buybackpakRs کے ذریعے سے یہ اپیل کی جاتی ہے کہ ڈالر واپس کر دیں اور پاکستانی رقم لیں خواہ اس کی تعداد تھوڑی ہی کیوں نہ ہواس پیغام کو شئیر کر کے آگے بڑھائیں۔ اسی مہم کے تحت گذشتہ روز گوجرانوالہ کے ایک رہائشی نوجوان نے پاکستانی روپے کو عزت دینے کے لیے اپنے پاس موجود تمام ڈالرز کو آگ لگا دی ۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ کہ میں نے یہ سب روپے کی عزت بڑھانے کے لیے کیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Shahid....PTI Ke Haq Mein Bol Pare

Shahid....PTI Ke Haq Mein Bol Pare

Views 49 | 11-09-2024
Imran Khan Ka Inkaar...breaking news

Imran Khan Ka Inkaar...breaking news

Views 38 | 14-09-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.