Dollar Mazeed Aur Kitna Ooper Jaaye Ga - Asad Umar
Posted By: Ahmed on 28-05-2019 | 03:56:09Category: Political Videos, Newsڈالرمزید کتنا اوپر جائے گا۔۔۔اسد عمر کے جواب نے سب کچھ واضح کردیا
اسلام آباد : چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ اسد عمر نے کہا کہ اسٹیل ملز کے معاملات جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔ ساتھ ہی پاکستان مشین ٹول فیکٹری کی بہتری کے لیے اقدامات کا آغاز ہو گیا ہے اس کو جدید طرز پر منتقل بھی کیا جائے گا۔ اسد عمر نے کراچی میں پاکستان مشین ٹول فیکڑی کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے ملازمین میں تنخواہوں کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
اس دوران ان کا کہنا تھا کہ دل سے اس ادارے کی بہتری کے لیے بات کی اور وہ سنی گئی جس پر مجھے خوشی ہوئی۔ یہ اصل مقصد ہوتا ہے سیاست کا، ایم این اے بننا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کی تنخواہیں اور واجبات ادا کرنے والی حکومتوں کے نمائندوں کو نیند کیسے آتی ہوگی۔
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ملازمین کے لیے بیٹھنے کی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی حالت دیکھ کر لگتا ہے یہ صرف افسر شاہی کے لیے بنایا گیا ہے۔ سو ارب کا ائیرپورٹ بنا دیا لیکن پانی اور کھانے کا انتظام نہیں ہے۔سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز کے لئے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔ ڈالر سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ڈالر کہاں تک جائے گا، اس بارے میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر سے ہی ہوچھا جائے۔
کیونکہ اس کا جواب وہی دونوں دے سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے وزارت خزانہ سے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی چئیرمین شپ سنبھال لی تھی۔

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












