Yeh Ladki (Girl) Gosht Chhor Kar Sabziyaan
Posted By: Kabir on 28-05-2019 | 08:41:41Category: Political Videos, Newsوہ لڑکی جو ایک عرصے تک گوشت چھوڑ کر صرف سبزیاں کھاتی رہی، پھر اس کے جسم میں کیا حیران کن تبدیلی آئی ؟ ناقابل یقین خبر
ہیلسنکی(ویب ڈیسک) کئی لوگ سبزی خور ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیتے ہیں۔ ایسی ہی ایک لڑکی جو سالہا سال تک نہ صرف خود سبزی خور رہی بلکہ دوسروں کو بھی اس کام پر لگاتی رہی، اب بالآخر اس نے سبزی خوری کا ایسا نقصان بتا دیا ہے
کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق فن لینڈ کی 39سالہ ویرپی میکونن نامی یہ لڑکی ایک کامیاب بلاگ چلا رہی تھی جس پر وہ لوگوں کو گوشت خوری کے نقصانات اور سبزی خوری کے فوائد بتاتی تھی ۔ اب اس ایوارڈ یافتہ بلاگر نے اپنے اسی بلاگ پر لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ سبزی خوری نے اس کی صحت تباہ کر دی ہے چنانچہ باقی لوگ بھی محتاط ہو جائیں ۔ ویرپی نے لکھا ہے کہ میں سبزی خوری کی ترویج کر رہی تھی اور سمجھتی تھی کہ اس سے لوگ زیادہ صحت مندانہ زندگی گزار سکتے ہیں لیکن یہ خوراک مجھے بیمار بنا رہی تھی اور مجھے معلوم ہی نہیں تھا ۔ سبزی خوری کی وجہ سے مجھے ماہواری بہت جلدی آنے لگی اور پھر بالکل ہی رک گئی ، میرے ناخن انتہائی خستہ ہو کر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگے ، میں شدید ذہنی تناﺅ کا شکار رہنے لگی اور جسمانی اعتبار سے بہت کمزور ہو گئی ، میرے وجود ایسے ہو گیا جیسے مجھ میں جان ہی نہ ہو ۔ ایک عرصہ تک میں ان سب علامتوں کو نظر انداز کرتی رہی لیکن پھر جب میرے چہرے پر سرخ دانے نکلنے لگے تو میں ڈاکٹر کے پاس گئی جس نے میرے خون کے ٹیسٹ کیے اور مجھے فوری طور پر سبزی خوری سے روک دیا ۔ اب میں بیف برگر کھاتی ہوں اور گوشت کی بنی ہوئی کچھ دیگر ڈشز بھی ، اور میری حالت پہلے سے بہت بہتر ہو چکی ہے ۔

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












