Top Rated Posts ....
Search

Mian Saab Dhamaka Na Kiya Toh Aapka Dhamaka

Posted By: Akram on 28-05-2019 | 10:53:27Category: Political Videos, News


’’ میاں صاحب ! دھماکہ نہ کیا تو آپ کا دھماکہ ہوجائے گا۔۔۔‘‘ ایٹمی دھماکے کرنے سے قبل نواز شریف نے صحافیوں کی میٹنگ بلا کر کیا کہا؟ عارف نظامی نے ساری حقیت پاکستانی قوم کے سامنے رکھ دی
لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ عبدالقدیرکے علاوہ یٹم بم کا کریڈٹ کسی سائنسدان کا نہیں، نوازشریف کا کریڈٹ ایٹمی دھماکے کرنے کا ہے،مجیب الرحمن شامی اور احمد علی خان نے دھماکے کرنے کی مخالفت کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا



کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ جنرل ضیاء الحق بھی جاتا ہے، ان کا امریکا کے ساتھ بڑا ہنی مون تھا، لیکن انہوں نے صاف جھوٹ بولدیا۔بے نظیر بھٹو کے دور میں پاکستان کی امداد بند کی تب امریکا کو پتا چل گیاتھا۔ذوالفقار بھٹو ایٹمی صلاحیت لے کرآئے، عبدالقدیر کا بڑ اکردار ہے۔بھٹو صاحب نے اس کو اسلامی بم کا نام بھی دیا تھا۔عارف نظامی نے کہا کہ میاں نواز شریف کو دھماکے کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے۔اس وقت آرمی چیف جنرل جہانگیرکرامت تھے۔ حکومت اور فوج ایک پیج پرتھے۔نوازشریف کے پاس کوئی راستہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک دلچسپ واقعہ ہے کہ نوازشریف نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے کیلئے صحافیوں کا اجلاس بلایا، 2صحافیوں کو چھوڑ کر سب نے دھماکے کرنے کی حمایت کی۔مخالفت کرنے والے 2صحافیوں میں احمدعلی خان ڈان کے ایڈیٹر اور مجیب الرحمن شامی تھے۔ لیکن مجید نظامی مرحوم نے کہا کہ میاں صاحب اگر آپ نے ایٹمی دھماکا نہ کیا تو آپ کا دھماکا ہوجائے گا۔مجید نظامی نے کہا کہ دھماکا تومیں نے کروایا،نوازشریف بھی ناراض ہوگئے،کہ میرا کریڈٹ مجید نظامی لے رہے ہیں۔عارف نظامی نے کہا کہ گوہر ایوب نوازشریف کی مخالف بیان دیتے کہ نوازشریف ڈر گئے تھے۔ ان کو چھوڑیں یہ ایوب خان کے صاحبزادے ہیں، ہر حکومت کے ساتھ ہوتے ہیں۔دھماکوں کا پوچھنا تومشاہداللہ خان سے پوچھیں۔عارف نظامی نے کہا کہ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام انڈیا کے مقابلے میں بڑا محفوظ پروگرام ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 134 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 133 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.