Eid Se Qabal Awaam Keliye Buri Khabar
Posted By: Abid on 28-05-2019 | 17:55:19Category: Political Videos, Newsنیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ہے، اضافے سے صارفین پر 5 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جب کہ اضافہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین، کے
الیکڑک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا جب کہ اضافی رقم آئندہ ماہ کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں آر ایل این جی والے پلانٹس نہیں چلائے گئے، اپریل میں ہائیڈل سے 22.94 فیصد اور کوئلے سے 10.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ مقامی گیس سے 18.24 فیصد اوردرآمدی ایل این جی سے30.83 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں ایٹمی وسائل سے 7.67 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












