Naye Pakistan Mein Mehngaai Mein Izaafa
Posted By: Akbar on 28-05-2019 | 17:58:51Category: Political Videos, Newsنئے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری،نیا ریکارڈ قائم ہوگیا
کراچی(این این آئی)مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری رواں ماہ مئی کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.38 فیصد اضافہ ریکار ڈ کیا گیا۔پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 23 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران گندم، آٹا، روٹی سادہ، کیلے، ٹماٹر، پیاز، دال مونگ، دال ماش، خوردنی تیل، انڈے، گڑ، بیف، مٹن، باسمتی چاول، اری چاول، آلو اور ویجی ٹیبل گھی سمیت 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔دوسری جانب زندہ مرغی، دال مسور، چنے کی دال،
ایل پی جی، چینی، لہسن، سمیت 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل، گیس نرخ، بجلی کے نرخ، چائے، سرخ مرچ، مسٹرڈ آئل، ملک پاڈر، نمک، سگریٹ، تازہ دودھ، دہی اور صابن سمیت 29 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 8 ہزار تا 12 ہزار آمدنی، 12 ہزار تا 18 ہزار آمدنی، 18 ہزار تا 35 ہزار تک اور 35 ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروہوں کے لیے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.36، 0.36، 0.33، 0.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Multan - Roof of Under-Construction Plaza Collapses Near Northern Bypass
Peshawar Launches Crackdown on Adulteration Mafia
Acute Shortage of Medicines and Emergency Supplies Hits Holy Family Hospital
Has Hezbollah Begun Preparing for Another War with Israel?
Petrol and Diesel Theft Reported at Pump in Bahawalpur
Khawaja Asif Levels Allegations Against Maulana Fazlur Rehman












