Top Rated Posts ....
Search

Zameendaar Ne 3 Qatil Kiye Police Ne Koi Action Na Liya

Posted By: Akbar on 29-05-2019 | 18:39:17Category: Political Videos, News


خیبر پختونخوا میں بااثر زمیندار نے 3سگے بھائیوں کو قتل کیا، خود پولیس کو جا کر کہا کہ لاشیں اٹھا لو،پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی
چارسدہ: خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی گزشتہ 6سال سے حکومت ہے اورتحریک انصاف کے مطابق اس وقت خیبر پختونخوا کی پولیس ایک مثالی پولیس ہے لیکن خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ سے ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں ایک بااثر زمیندار نے اپنے 3مزارعوں کو اپنے ڈیرے پر بلایا اور تینوں کو قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق تینوں مزارعے سگے بھائی تھے۔ زمیندار نے تینوں بھائیوں کو قتل کیا اور پھر پولیس سٹیشن جا کر خود پولیس کو کہا کہ جا کر اس کے ڈیرے سے لاشیں اٹھا لی جائیں۔
مثالی پولیس کی مثالی کارکردگی۔

چارسدہ کے بااثر زمیندار نے تین مزارعوں جو کہ سگے بھائی تھے گھر بلا کر قتل کیا۔خود پولیس کو جا کر بتایا کہ نعشیں اٹھائیں۔پھر اسی رات فلائٹ لے کر ملائشیا فرار ہوا لیکن پولیس نے کچھ نہ کیا۔مقتولین کی بہن کے مطابق ان کے گھر میں اب کوئی مرد نہیں بچا
پولیس نے زمیندار کو گرفتار نہیں کیا اور میڈیا پر خبر آنے کے بعد زمیندار پولیس والوں کی موجودگی میں وہاں سے فرار ہو کر ملائیشیا چلا گیا۔

زمیندار کے پاکستان سے فرار ہونے کے بعد مقتولین کی بہن نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے 3بھائیوں کے قتل کے بعد گھر میں کوئی مرد نہیں بچا ہے۔

مقتولین کی ہمشیرہ ریما بی بی کے مطابق بااثر زمیندار نے اس کے تینوں بھائیوں کو اپنے ڈیرے پر بلایا اور ہم انتظار کیا لیکن وہ واپس نہیں آئے تبھی ہیں فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں لیکن زمیندار اکثر فائرنگ کرتا رہتا تھا لیکن اس دن ہمیں معلوم نہیں تھا کہ وہ فائرنگ میرے بھائیوں پر ہو ری ہے۔ ریما بی بی نے بتایا ہے کہ اس کے گھر میں اسکے اور اسکی ماں کے علاوہ اس کے بھائی کے چھوٹے بچے ہیں اور اب گھر میں کوئی مرد نہیں بچا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 141 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 140 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.