Maalik Ki Biwi (Wife) Ne Apne Be Wafa Shohar (Husband)
Posted By: Abid on 31-05-2019 | 08:55:57Category: Political Videos, Newsایمیزون کے مالک سے طلاق لینے والی مکینزی کا اپنی آدھی دولت فلاحی کاموں پر خرچ کرنے کا فیصلہ
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس 25سال سے اپنے ساتھ رہنے والی اپنی اہلیہ میکنزی کی علیحدگی برداشت کرچکے ہیں ۔اور اس کی وجہ وہ خود اور ان کے ایک دوست کی بیوی نیوز اینکر لورین سانچز ہیں کیونکہ دونوں نے معاشقہ پال کر اسے میکنزی سے
چھپائے رکھا ۔ لیکن جب میکنزی کو اس بات کا علم ہوا تو و ہ اس قدر دلبرداشتہ ہوئیں کہ انھوںنے 25سالہ شراکت داری کو اپنے فیصلے کی بھینٹ چڑھا دیا اور اپنے شوہر سے طلاق حاصل کر لی۔جیف کو اس طلاق کے عوض اپنی اہلیہ کو اپنی دولت کا کچھ حصہ دینا پڑ گیاجو کہ 37ارب ڈالر بنتے تھے۔ ا ب مکینزی The giving pledge نامی ایک گروپ کا حصہ بن گئی ہیں جو دنیا کےایسے مالدار ترین لوگوں کا گروپ ہے جو اپنی آدھی دولت کو فلاحی کاموں پر خرچ کرنے کاارادہ کیے ہوئے ہیں۔گویا مکینزی بھی اپنی آدھی دولت جو انسانیت کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس رپورٹ سے دو باتیں خاصی نمایاں ہوتی ہیں۔ ایک دولت مند شوہر سے طلاق لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ مکینزی دولت سے بڑھ کر اپنےشوہر سے محبت کے رشتے میں بندھی ہوئی تھیں ۔لیکن بے وفائی پر انھوںنے ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ اپنے کھرب پتی خاوند کے ساتھ مزیدایک پل بھی مزید نہ گزارنے کا فیصلہ کیا۔ دوسرا اہم پہلو یہ ہے کہ مکینزی اپنے سابقہ خاوند کی دولت کا کچھ حصہ پاکر بھی اس میں سے آدھا فلاحی اداروں کو دینے آگئیں ۔ گویا انھیں اپنے سابقہ خاوند کی طرح دولت کے انبا ر اپنے ہی قبضے میں رکھنے میں بھی کوئی خاص رغبت نہیں ہے، یاد رہے کہ ا ب مکینزی The giving pledge نامی ایک گروپ کا حصہ بن گئی ہیں جو دنیا کےایسے مالدار ترین لوگوں کا گروپ ہے جو اپنی آدھی دولت کو فلاحی کاموں پر خرچ کرنے کاارادہ کیے ہوئے ہیں۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












