Dulhann Ne Shadi Keliye Anokhi Shart (Bet) Rakh Di
Posted By: Akram on 31-05-2019 | 08:56:55Category: Political Videos, Newsمیں صرف اس شرط پر شادی کروں گی ۔۔۔۔؟نوجوان لڑکی نے شادی کے لئے ایسی شرط رکھ دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا
لندن ( ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی کو اس کے بوائے فرینڈ نے شادی کی پیشکش کی لیکن اس لڑکی نے شادی کے لیے ایسی شرط رکھ دی کہ انٹرنیٹ پر سب لوگ اس کے پیچھے پڑ گئے اور اسے مادیت پرستی کے طعنے دینے لگے۔ دی مرر کے مطابق ویب سائٹ Redditپر
اس لڑکی نے بتایا کہ ”میرا بوائے فرینڈ ڈاکٹر ہے اور سالانہ 2لاکھ ڈالر سے زائد کما رہا ہے۔ اس کے باوجود اس نے منگنی کے لیے جو انگوٹھی خریدی وہ انتہائی سستی تھی، صرف 300ڈالر کی۔ جب اس نے مجھے شادی کی پیشکش کی تو میں نے ہاں کہہ دی کیونکہ میں اس سے محبت کرتی تھی لیکن جب میں نے انگوٹھی دیکھی تو مجھے بہت برا لگا۔ لڑکی نے مزید لکھا کہ مجھ سے نہ رہا گیا اور میں نے اس سے پوچھ لیا کہ یہ انگوٹھی کتنے کی ہے تو اس نے کہا کہ ’میں جھوٹ نہیں بولوں گا، یہ 300ڈالر کی ہے۔‘ اس پر میں نے شرط رکھ دی کہ میں تم سے شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن صرف تب کروں گی جب تم مجھے کم از کم 3ہزار ڈالر کی انگوٹھی پہناﺅ گے۔ اس پر وہ مجھے کہنے لگا کہ تم مادیت پرستی پر اتر آئی ہو اور محبت کو چیزوں سے تول رہی ہو۔“اس لڑکی کا خیال تھا کہ شاید انٹرنیٹ صارفین اس سے ہمدردی کریں گے لیکن صارفین کی اکثریت نے بھی اسے مادیت پرستی کا الزام دینا شروع کر دیا اور کہا کہ انگوٹھی سستی ہو یا مہنگی، اگر لڑکا اچھا ہے، تم سے محبت کرتا ہے تو پھر انگوٹھی کوئی معنی نہیں رکھتی۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












