Ayesha Omar Ki Khoobsurati Ka Raaz
31-05-2019 | 18:37:10Category: Political Videos, Newsعائشہ عمر کی خوبصورتی کا راز سامنے آگیا ، وہ ہر 2گھنٹے بعد کیا کھاتی ہیں ؟ جانیں
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر اپنی فٹنیس اور جسمانی خدوخال کی وجہ سے انڈسٹری میں خاص شہرت رکھتی ہیں اور اب پہلی بار اداکارہ نے اپنی فٹنیس سے متعلق رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔عائشہ عمر نے حال ہی میں لاؤنچ کیے گئے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک مختصر ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے اپنی شخصیت پرکشش
بنانے اور فٹنیس کو برقرار رکھنے کے رازوں سے پردہ اٹھایا ۔ویڈیو میں اداکارہ فٹنیس ٹرینر نصرت ہدایت اللہ کے سوالوں کے جواب دیتی دکھائی دیتی ہیں۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے کوئی ڈائٹ نہیں کرتیں۔عائشہ عمر کے مطابق لوگ سمجھتے ہیں کہ میں ڈائٹ کرتی ہیں لیکن درحقیقت میں ایسا کوئی کام نہیں کرتیں بلکہ مجھے جس وقت جو چیز کھانی ہوتی ہے کھا لیتی ہوں اور یہ کہ میں ڈائٹ پلان پر یقین نہیں رکھتیں۔ایک سوال کے جواب میں عائشہ عمر نے بتایا کہ وہ برائلر مرغی نہیں کھاتیں، انہیں دیسی مرغی چاہیے ہوتی ہے اور اگر انہیں دیسی مرغی نہ ملے تو وہ مٹن اور بیف کھاتی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ باقاعدہ طور پر جم نہیں جاتیں اور نہ ہی کوئی ایکسر سائیز کرتی ہیں بلکہ وہ کبھی کبھار چند ہفتوں تک جم نہیں جاتیں اور نہ ہی کوئی ایکسرسائیز کرتی ہیں۔عائشہ عمر کے مطابق وہ ناشتے میں کھجور کھانے سمیت فروٹ کھاتی ہیں جب کہ وہ ناریل کا پانی بھی پیتی ہیں۔اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا کہ وہ ہر 2 گھنٹے بعد کوئی نہ کوئی چیز کھاتی ہیں، علاوہ ازیں انہیں جب بھی بھوک محسوس ہوتی ہیں وہ غذا کھالیتی ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











