Two soldiers and a civilian officer convicted in the Pak Army move to jail
Posted By: Joshi on 01-06-2019 | 00:31:56Category: Political Videos, Newsپاک فوج میں سزایافتہ2 فوجی اور ایک سول افسر جیل منتقل
لاہور(نیوزڈیسک) پاک فوج میں سزایافتہ 2 فوجی اور ایک سول افسر کو جیل منتقل کردیا گیا، افسران کے بیرون ملک جانے سے متعلق سوشل میڈیا پراطلاعات صرف افواہیں ہیں، سزائیں پانے والے افسران سماعت کے دوران ہی زیرحراست تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج میں جاسوسی کے الزام میں سزایافتہ 2فوجی اور ایک سول افسر کو
جیل منتقل کردیا گیا، افسران کے بیرون ملک جانے سے متعلق سوشل میڈیا پراطلاعات صرف افواہیں ہیں، سزائیں پانے والے افسران سماعت کے دوران ہی زیرحراست تھے۔ بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ر جاوید اقبال کو 14سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔ اسی بریگیڈیئر راجا رضوان اور سول افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ واضح رہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 2 آرمی اور ایک سویلین افسر کی سزا کی توثیق کی تھی، تینوں افسران کو جاسوسی کے الزام میں سزائیں دی گئیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان افسران میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کو 14سال کی قیدسزاسنائی گئی۔ جبکہ بریگیڈیئر (ر) راجا رضوان کو سزائے موت کی سز اسنائی گئی۔ اسی طرح ایک سویلین افسر جس میں ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی ۔ آرمی چیف نے تینوں افسران کی سزاؤں کی توثیق کردی ہے۔ فوج کے دونوں افسران غیرملکی خفیہ ایجنسیوں کو معلومات دے رہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے 2 آرمی اور ایک سویلین افسرکو راز افشاں کرنے پر سزائیں
سنائیں۔ فوجی افسران کا کورٹ مارشل مکمل ہونے کے بعد سزائے سنائی گئیں۔ ان تمام افسران پرقومی سکیورٹی کے راز افشاں کرنے پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے گئے تھے۔

Sardar Zari Tabassum Habib, Vice President Abbottabad District, important meeting with Federal Minister Sardar Muhammad Yousaf
Indian aviation continues to decline - Modi faces humiliation worldwide
Pakistan Army launches full-scale counter-offensive against Afghan Taliban aggression under Operation Ghazbad-ul-Haq
The United States has imposed new sanctions on 35 Iranian entities and individuals.
UAE announces withdrawal from OPEC and OPEC+ organizations from May 1
Comedian Jimmy Kimmel's troubles increase, calling Melania Trump an expected widow became expensive












