The population of the population has recorded the world's longest Quran by establishing a world record
Posted By: Abid on 01-06-2019 | 00:37:29Category: Political Videos, Newsفیصل آباد کے شہری نے دنیا کا طویل ترین قرآن پاک لکھ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا، جانتے ہیں لمبائی اور کل وزن کتنا ہے؟
فیصل آباد(آن لائن) فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے شہری نے دنیا کا طویل ترین قرآن پاک لکھ کر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ شہری نے ایک سال کی مسلسل محنت کے بعد 3125 فٹ لمبا قرآن پاک لکھا۔ فیصل آباد کے علاقہ سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشی پیر امتیاز حیدر نے ایک سال کی مسلسل محنت کے بعد تین ہزار 125 فٹ لمبا دنیا کا طویل ترین قرآن پاک کا نسخہ تحریر کیا ہے۔کتاب الہی کو لکھنے کیلئے 4 مختلف رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ قرآن کریم کو محفوظ رکھنے کیلئے لوہے اسے کے رولر پر فولڈ
کیا گیا ہے۔ قرآن مجید کا وزن 150کلو گرام ہے جس کو ڈسٹرکٹ بار میں زیارت کیلئے رکھا گیا جہاں دیکھنے کے لئے شہریوں کا تانتا بندھا رہا۔پیر امتیاز حیدر کہتے ہیں قرآن پاک کو لکھنے کا مقصد ناصرف وطن عزیز کا نام پوری دنیا میں روشن کرنا ہے بلکہ امت مسلمہ کو بھی اللہ کے کلام پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا درس دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قرآن پاک کی تیاری سے انہیں روحانی تسکین بھی حاصل ہوتی ہے۔اس سے قبل 51 فٹ لمبا قرآن پاک تیار کر کے پیر امتیاز حیدر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بھی بن چکے ہیں اور پرامید ہیں کہ عالمی ریکارڈ کی کتاب اس طویل ترین قرآن کریم کو اپنے ریکارڈ کا حصہ بنانے کی سعادت بھی حاصل کرے گی۔

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












