Tremendous heat wave in the country, people indulged in homes,
Posted By: Akram on 01-06-2019 | 18:34:44Category: Political Videos, Newsملک بھرمیں شدید گرمی کی لہر، لوگ گھروں میں محصور،محکمہ موسمیات نے متعدد علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی
لاہور / کراچی(آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشترمیدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ ڈویڑن، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پرآندھی چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک بھرمیں موسم گرم اورخشک ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھرکے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث لوگ گھروں میں محصورہوکررہ گئے ہیں۔ لاہورمیں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک
جانے کا امکان ہے۔ ادھر کراچی والوں کا بھی برا حال ہے اور سمندری ہوائیں بند ہونے سے شدید گرمی ہے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












