Top Rated Posts ....
Search

What was afraid of: Anxious news came to the festival returning to Eid

Posted By: Ahmed on 02-06-2019 | 03:48:49Category: Political Videos, News


وہی ہوا جس کا ڈر تھا: عید کیلئے گھر واپس جانے والے پردسیوں کیلئے انتہائی پریشان کن خبر آگئی
پشاور (ویب ڈیسک) ملک بھر کی طرح پشاورمیں بھی اپنوں میں عید منانے کیلئے پردیسیوں نے آبائی علاقوں کا رخ کر دیا ہے تاہم کرایوں میں اضافے سے جہاں ان کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے وہیں حکومتی اداروں کی کارکردگی کا پول بھی کھل کر سامنے آگیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے کرائیوں میں ڈبل اضافہ کر کے ملبہ اڈے والوں پر ڈال دیا۔گرمی کی شدت

چالیس سینٹی گریڈ لیکن عید کے موقع پر اپنوں سے ملنے کی چاہت اپنی جگہ برقرار ہے، پشاور میں رہنے والے پردیسیوں نے بھی اپنی عید اپنوں کے ساتھ گزارنے کیلئے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کر لیا۔ پشاور کے بس اڈوں میں رش معمول سے کئی زیادہ بڑھ گیا۔ملک بھر کی طرح پشاور میں محنت مزدوری کرنے والے پردیسیوں کی خواہش ہے کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ہی عید منا کر اس کا مزہ دوبالا کریں لیکن ٹرانسپورٹرز کی جانب سے من مانے اضافے نے ان کی خوشیاں ماند کر دیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت اس پر ایکشن کیوں نہیں لیتی۔دوسری جانب ٹرانسپورٹرز بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا رونا روتے نظر آئے، ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر اضافی کرایوں کی وصولی روکنے کیلئے کئی ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جن کا وجود صرف فائلوں کی حد تک ہی محدود ہےؕعید چھوٹی ہو یا بڑی، موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹرز اضافہ کر دیتے ہیں جس کیلئے حکومتی دعوئے تو نظر آتے ہیں لیکن کاروائی نہیں ہوتی، دوسری جانب یہ بھی خبر ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد چند روز میں ٹرین

کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کریں گے جس کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں 2 سے 15 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اے سی سلیپر کے کرایوں میں 15 فیصد، اے سی بزنس میں 10 فیصد اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں 2 سے 5 فیصد اضافہ متوقع ہے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.