Finish all the speculative notes
Posted By: Joshi on 02-06-2019 | 03:50:16Category: Political Videos, Newsتمام قیاس آرائیاں ختم: پاکستان میں عید کس دن ہوگی ؟ اعلان کردیا گیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عوام کو شش و پنج کی ضرورت نہیں، عید 5 جون کو ہی ہوگی۔ایک انٹرویو میں وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام کو شش و پنج کی ضرورت نہیں، عید 5 جون کو ہی ہوگی، رویت ہلال کمیٹی بھی یہی فیصلہ کرے گی، پرانے وقتوں میں چھتوں پر جاکر اور اب موبائل
ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے کمرے میں بیٹھ کر چاند دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں اور چاند دیکھنے کے لیے پاپڑ بیلنے کی بھی ضرورت نہیں، ٹیکنالوجی کی مدد سے آسانی سے پتا لگایا جاسکتا ہے چاند کب نظر آئے گا، ہم نے 5 سال کے لئے قمری کیلنڈر بنایا ہے اور پاکستان میں 5 جون کو عید الطفر ہوگی۔ دوسری جانب یہ بھی خبر ہے کہ آج 27روزے مکمل ہونے جارہے ہیں اور ہر کوئی عید الفطر کی تیاری میں لگا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کر دیا گیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لئے جاری کردہ ایس او پی کے مطابق عید کے تینوں روز لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی اور رمضان میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے قائم کئے گئے کنٹرول رومز عید کے موقع پر بھی کام کریں گے۔ بجلی کی فراہمی میں تعطل سے متعلق شکایات کو یقینی بنایا اجئے گا اور اب خبر ہے کہ وزیر سائنس اور
ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عوام کو شش و پنج کی ضرورت نہیں، عید 5 جون کو ہی ہوگی۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












