Top Rated Posts ....
Search

Civil institutions are completely destroyed, in two years

Posted By: Kabir on 02-06-2019 | 03:50:56Category: Political Videos, News


سول ادارے مکمل تباہ ہیں،ایک دو سالوں میں ان میں بہتری کی کوئی توقع نہیں ،فواد چوہدری
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک دو سالوں میں ملک کے اداروں میں بہتری کی کوئی توقع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سول ادارے مکمل تباہ ہیں اور ان مین جلد بہتری کی کوئی توقع بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقربا پروری، سفارش اور میرٹ کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر ان اداروں کو تباہ کر دیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اس نظام کو کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیرسائنس و ٹیکنالو جی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ”سول ادارے مکمل تباہ ہیں، جس ادارے کا جائزہ لیں پتا چلے گا اقربا پروری، سفارش اور میرٹ کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر ان اداروں سے کھلواڑ کیا گیا،ایک دو سالوں میں ان اداروں میں بہتری کی کوئی توقع نہیں، وزیر اعظم کو ایک ریزہ ریزہ نظام ملا ہے وہ اس نظام کو کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں“۔ نہ تو پارٹی میں کوئ اختلاف ہے نہ ہی حکومت کہیں جا رہی ہے، ہمارا اتفاق رائے ہے کہ پاکستان میں اگر جمہوری نظام نے کامیاب ہونا ہے تو عمران خان کی کامیابی ضروری ہے،صرف نظر دوڑائیں ہمارے ساتھ آزاد ہونے والے مملک کہاں کھڑے ہیں احساس ہو گا اس عرصے میں کیا کھویا کیا پایا۔ سول ادارے مکمل تباہ ہیں، جس ادارے کا جائزہ لیں پتا چلےگا اقربا پروری، سفارش اور میرٹ کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر ان اداروں سے کھلواڑ کیا گیا،ایک دو سالوں میں ان اداروں میں بہتری کی کوئ توقع نہیں، وزیر اعظم کو ایک ریزہ ریزہ نظام ملا ہے وہ اس نظام کو کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں فواد

چوہدری نے بتایا کہ جب پکستان تحریک انصاف کو حکومت ملی تو اداروں کا برا حال تھا اور وزیراعظم عمران خان کو ریزہ رہیزہ نظام ملا تھا جسے بہتر بنانے کے لیے 2سے3سال کا عرصہ لگے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے حوالے سے پارٹی کے ساتھ اختلافات کی خبروں کے بارے میں کہا کہ ”نہ تو پارٹی میں کوئی اختلاف ہے نہ ہی حکومت کہیں جا رہی ہے، ہمارا اتفاق رائے ہے کہ پاکستان میں اگر جمہوری نظام نے کامیاب ہونا ہے تو عمران خان کی کامیابی ضروری ہے،صرف نظر دوڑائیں ہمارے ساتھ آزاد ہونے والے مملک کہاں کھڑے ہیں احساس ہو گا اس عرصے میں کیا کھویا کیا پایا“۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Big News Regarding PTI Chief

Big News Regarding PTI Chief

Views 26 | 04-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.