Chief Justice Islamabad residential gunman's wife and 3 children
Posted By: Kabir on 02-06-2019 | 07:39:04Category: Political Videos, Newsچیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کا گن مین اہلیہ اور 3 بچوں سمیت ٹریفک حادثے میں جاں بحق
میانوالی /واں بھچراں( آن لائن)چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے گن مین محمد خان ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں اہلیہ اور 3بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کا شکار خاندان اسلام آباد سے میانوالی آبائی گھر میں عید منانے جارہا تھا ۔تفصیلات کے مطابق میانوالی کے قریبی علاقے موسیٰ خیل کے
قریب ٹریلرکی کارکوٹکرکے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ،حادثے میں گاڑی سوار فیملی کا سربراہ محمد خان ،اہلیہ اور 2 بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچے کو راولپنڈی منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،جاں بحق پولیس کا اہلکار چیف جسٹس اسلا م آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا گن مین تھا،حادثے کاشکارخاندان اسلام آبادسے میانوالی عیدمنانے آرہاتھا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











