Top Rated Posts ....
Search

Dissolve all positions ... Regular notification has been issued

Posted By: Abid on 02-06-2019 | 07:39:49Category: Political Videos, News


تمام عہدے تحلیل۔۔۔ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر کے تمام پارٹی عہدے تحلیل کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ارشد داد خان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صرف چند پارٹی عہدے بحال رکھے گئے ہیں اور باقی تمام پارٹی عہدے ختم کر دیے

گئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ارشد داد خان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور چیف آرگنائزرکا عہدہ برقرار رکھا گیا ہے۔جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ئتحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل، سیکریٹری فنانس اور سیکریٹری اطلاعات کا عہدہ بھی برقرار رہے گا البتہ باقی تمام عہدے ختم کر دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے 27مئی کو 5مشیروں کو وزراء کا عہدہ دیا تھا لیکن اب 4مشیروں سے وزراء کا عہدہ واپس لے لیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجمل وزیر کی حیثیت بطور وزیر برقرار رہے گی جبکہ باقی 4مشیروں سے وزراء کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے مشیروں کو وزیروں کا عہدہ دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔مشیرتعلیم ضیاء اللہ بنگش کو مشیرسے وزیرتعلیم بنا دیا گیا تھا تاہم انہیں دوبارہ مشیر بنا دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 27مئی کو 5مشیروں کو وزراء کا عہدہ دیے جانے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔ دوسری طرف وزیرِ موسمیات زرتاج گل کی بہن شبنم گل کو ڈائریکٹر نیکٹا تعینات کیے جانے کے معاملے کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعظم نے زرتاج گل کو وزارتِ داخلہ کے نام لکھا گیا خط واپس لینے کا حکم دے دیاہے۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے زرتاج گل کو نیکٹا کے نام لکھا گیا خط واپس لینے کا حکم دیا ہے۔ نعیم الحق نے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ تحریک انساف حکومت نے ہمیشہ اقرباء پروری کی مخالفت کی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت میں کوئی بھی شخص اپنے اختیار کو استعمال کر کے اپنے رشتہ داروں یا احباب کو ترقی نہیں دلوا سکتا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شبنم گل کی بطور ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔ اب خیبرپختونخوا حکومت نے 27مئی کو جو 5 مشیروں کو وزراء کا عہدہ دیا تھا اس میں سے 4 مشیروں سے وزراء کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجمل وزیر کی حیثیت بطور وزیر برقرار رہے گی جبکہ باقی 4مشیروں سے وزراء کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت نے مشیروں کو وزیروں کا عہدہ دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ مشیرتعلیم ضیاء اللہ بنگش کو مشیرسے وزیرتعلیم بنا دیا گیا تھا تاہم انہیں دوبارہ مشیر بنا دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 27مئی کو 5مشیروں کو وزراء کا عہدہ دیے جانے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Big News Regarding PTI Chief

Big News Regarding PTI Chief

Views 26 | 04-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.