The heart of Imran Khan turns with the poor people
Posted By: Akram on 02-06-2019 | 18:22:56Category: Political Videos, Newsعمران خان کا دل غریب عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے،ہم قانون سازی کے ذریعہ لاوارث بچوں کی کفالت اپنے ذمہ لے رہے ہیں،
اسلام آباد ۔ (نیوزڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کا دل غریب عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے،ہم قانون سازی کے ذریعہ لاوارث بچوں کی کفالت اپنے ذمہ لے رہے ہیں۔وہ اتوار کو ایس او ایس ویلج میں افطار ڈنر سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دکھی
انسانیت سے رشتہ کو مضبوط کرنے کیلئے میں ایس او ایس ویلج میں بچوں کو عیدی دینے آئی ہوں ، انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں کا قیام عمران خان کی غریب دوست وژن کی عکاسی ہے کہ وہ مختلف منصوبہ جات کو غریب عوام تک لے کر آ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایس او ویس ویلج کے بچے اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی اعلی خدمت کرنے جا رہے ہیں، ایس او ایس نے انہیں معاشی کفالت فراہم کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان بچوں کی اخلاقی بہتر تربیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان بچوں کی کفالت کر کے سرپرستی فراہم کرتے رہیں گے۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ عمران خان کا دل غریب عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانون سازی کے ذریعہ لاوارث بچوں کی کفالت اپنے ذمہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں ہونے والے واقعہ پر سیاست کرنا افسوسناک ہے، ہم بچوں پر سیاست نہیں کریں گے خواہ وہ ساہیوال میں ہوں، تھر میں ہوں یا کسی اور جگہ بلکہ ہم ان بچوں کی کفالت اپنے ذمہ لے کر ملک و قوم کی خوشحالی کی جنگ لڑیں گے۔

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












