Aurang Khan, the son of Shah Rukh Khan, went out to be the goddess of the Pashaori Chapel
Posted By: Akbar on 03-06-2019 | 09:34:15Category: Political Videos, Newsشاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی پشاوری چپل کے دیوانے نکلے
ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی پشاوری چپل کے دیوانے نکلے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر دلعزیز اداکار شاہ رخ خان کو اپنے آبائی شہر پشاور کی خاص ’پشاوری چپل‘ بے حد پسند ہے جو وہ اکثر پہنے نظر آتے ہیں۔ شاہ رخ خان نے پشاور میں مقیم اپنی کزن نورجہاں بی بی سے اپنے اور بیٹے آریان خان کےلئے پشاوری
چپل کی فرمائش کی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان کی کزن نورجہاں بی بی نے بتایا کہ کچھ روز قبل شاہ رخ نے ان سے فون پر رابطہ کیا تھا اور عید کےلئے پشاوری چپل کی فرمائش کی تھی۔ اس بار انہوں نے اپنے بیٹے آریان کےلئے بھی پشاوری چپل کی فرمائش کی تھی، نور جہاں نے شاہ رخ کےلئے کالے رنگ کی جبکہ ان کے بیٹے کےلئے براؤن رنگ کی چپل خریدی ہے جو کہ پوسٹل کے ذریعے انہیں بھجوادی گئی ہیں۔نور جہاں نے بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ کےلئے 9 نمبر اور آریان کےلئے ساڑھے 9 نمبر کی چپل بھجوائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان پشاوری چپل بہت شوق سے استعمال کرتے ہیں جبکہ انہیں کئی فلموں میں بھی پشاوری چپل پہنے دیکھا گیا ہے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












