Shawaal moon became born in Pakistan
Posted By: Akbar on 05-06-2019 | 18:20:48Category: Political Videos, Newsلاہور (نیوزڈیسک) پاکستان میں شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی، شوال کے چاند کی پیدائش آج دوپہر 3 بجکر 2 منٹ پر ہوگئی، کل غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے، اور 16 منٹ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں آج بروز پیر کو دوپہر 3 بجکر 2
منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی تھی۔ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 4 گھنٹے 16 منٹ تھی۔ کل کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے اور 16 منٹ ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل چاند غروب آفتاب کے ایک گھنٹے بعد تک افق پر موجود رہے گا۔ جبکہ پشاور سمیت پورے پاکستان میں کل 4 جون کو چاند کی رویت ممکن ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کل بروز منگل کو پاکستان میں شوال کا چاند نظر آجانے کے واضح امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کل مغرب کے وقت چاند ایک گھنٹے تک دیکھا جا سکے گا۔ جبکہ چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوگا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان میں موجود پاکستان میٹالرجیکل ڈیپارٹمنٹ کے کے 66 مخصوص مقامت پر عوام کو دعوت دی ہے کہ عام لوگ بھی ان جگہوں پر 4جون کی شام آکر چاند دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایک لسٹ جاری کی ہے جس میں ان 66شہروں کے نام دیے گئے ہیں جہاں پہ چاند دیکھا جاسکتا ہے۔
وزیرسائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ان مقامات میں سے کچھ جگہوں پر جدید ترین آلات نصب ہیں اور کچھ جگہوں پر نسبتاََ کم جدید آلات ہیں تاہم سب عام لوگ خود چاند دیکھ چند لوگوں پر انفرادی طور پر یقین رکھنے کی بجائے سائنس اور جدید ٹیکنالوجیز پر یقین کر سکیں گے۔

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












