The famous Pakistani model and actor on the occasion of Eid
Posted By: Abid on 08-06-2019 | 12:06:03Category: Political Videos, Newsمعروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ نے عید کے موقع پر شادی کرکے مداحوں کو حیران کردیااسلام آباد(نیو زڈیسک)ماڈل و اداکارہ ثنا سرفراز نے عید کے موقع پر شادی کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ماڈل نے عید کے دوسرے دن 7 جون کو شادی کی، تاہم انہوں نے شادی سے متعلق مداحوں کو ایک دن بعد مطلع کیا۔ماڈل و اداکارہ نے شادی سے متعلق مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا، شادی کی اطلاع دینے سے قبل انہوں نے شوہر کے ساتھ عید کی
تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ ثنا سرفراز نے تقریبا سوا ایک ماہ قبل اپریل کے آخر میں دبئی میں مقیم امین قریشی سے منگنی کی تھی۔ماڈل نے منگنی کا اعلان بھی سوشل میڈیا کے ذریعے کیا تھا۔ان کے شوہر امین قریشی دبئی میں سول ایوی ایشن کے شعبے سے منسلک ہیں۔دونوں نے سادگی سے منگنی کی تھی اور ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں نے شادی بھی انتہائی سادگی سے کی ہے۔شادی کے موقع پر ماڈل اور ان کے شوہر نے روایتی عروسی لباس پہنے اور دونوں انتہائی خوش دکھائی دیے۔ماڈل نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اگرچہ شادی کرنے کی اطلاع دی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی شادی کہاں ہوئی؟

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












