Top Rated Posts ....
Search

Shahbaz Sharif returns to the airport to return home

Posted By: Kabir on 08-06-2019 | 18:31:58Category: Political Videos, News


شہباز شریف وطن واپس آنے کے لیے ائیرپورٹ روانہ
لاہور (نیوزڈیسک) وطن واپسی کے لیے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف ائرپورٹ روانہ ہو گئے ہیں۔ شہباز شریف کل صبح لاہور ائرپورٹ پہنچیں گے۔ میاں شہباز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے ۷۵۸ کے ذرایعے لندن سے لاہور پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف والد کا ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے۔ جس کے بعد وہ سیاھا اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن

چلے جائیں گے۔ اس سے پہلے لندن میں مقیم مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرا علاج ابھی مکمل نہیں ہوا لیکن میں ڈاکٹرز کے منع کرنے کے باوجود پاکستان واپس آ رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ منگل کو اسلام آباد میں پارٹی کے ذمہ داران سے مشاورت ہوگی۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں بجٹ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، ہماری نیک نیتی کا مذاق اڑایا گیا۔ یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوئے تھے۔ اس سے قبل شہباز شریف کی لندن میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کروانے کی خبر بھی سامنے آئی تھی لیکن شہباز شریف اور مسلم لیگ ن نے ان تمام اطلاعات کی تردید کر دی تھی اور اب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف وطن واپس آرہے ہیں اور وہ ائیرپورٹ کی جانب روانہ بھی ہو گئے ہیں جبکہ انہوں نے کارکنان کو استقبال کے لیے لاہور ائیرپورٹ آنے سے منع کر دیا ہے جبکہ وہ کل صبح لاہور پہنچیں گے۔ جب کہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور

کے صدر پرویز ملک کی زیر صدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں اجلاس ہوا جس میں لاہور کی سطح پر نئی تنظیم سازی ،شہباز شریف کی وطن واپسی پر استقبال ، حکومت کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف ریفرنسز ،حکومت کیخلاف متوقع احتجاجی تحریک سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ملک ریاض، وحید گل، سہیل شوکت بٹ، توصیف شاہ، سمیع اللہ خان، سیف الملوک کھوکھر، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، غزالی سلیم بٹ، مرزاجاوید، رمضان صدیق بھٹی اور میاں نصیر احمد سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی ۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک پرویز نے کہا کہ اجلاس میں پارٹی کی نئی تنظیم سازی پر غور کیا گیا، خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ شہباز شریف کی واپسی سے فردوس باجی کو افسوس ہوا ہو گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.