Big political parties - Complete all arrangements
Posted By: Akram on 09-06-2019 | 12:39:48Category: Political Videos, Newsبڑا سیاسی تہلکہ : تمام انتظامات مکمل ، علیم خان کب صوبائی وزیر کا عہدہ سنبھالنے والے ہیں اور انہیں کونسی وزارت ملنے والی ہے ؟ تازہ ترین خبر
لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے تمام معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، آئندہ ہفتے عہدے کا حلف اٹھانے کا امکان ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں دوبارہ وزارت بلدیات اور منصوبہ و ترقیات کا قلمدان سونپا جائے گا جس کے بعد عبدالعلیم خان صوبائی سالانہ میزانہ اسمبلی میں پیش ہونے سے قبل اپنے عہدے کا حلف اْٹھائیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں نیب نے 6 فروری کو تحقیقات کے لیے گرفتار کیا۔ گرفتاری کے فوراً بعد ہی عبدالعلیم خان نے وزات کے استعفیٰ دے دیا۔ البتہ پروڈکشن آرڈرز پر وہ باقاعدگی سے پنجاب اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کرتے رہے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 15 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ضمانت منظور کی تھی۔چیئرمین نیب نے گزشتہ ماہ ایک پریس کانفرنس کے دوران حکومت سے اپیل کی تھی کہ نیب زدہ افراد کو کسی صورت حکومتی عہدے نہ دیئے جائیں تاہم حکومت اس کے باوجود پارٹی رہنماؤں کو مختلف عہدوں پر براجمان کی ہوئی ہے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












