Top Rated Posts ....
Search

Biwi (Wife) Ko Dhoka Dene Waala Shohar (Husband)

Posted By: Abid on 09-06-2019 | 18:17:35Category: Political Videos, News


بیوی کو دھوکا دینے والا شوہر ہنسی خوشی انوکھی اور شرمناک سزا پانے کے لیے راضی ہوگیا
کولمبیا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص حال ہی میں بیوی کے ہاتھوں انوکھی اورشرمناک سزا پانے کے بعد انٹرنیٹ پر خوب مذاق کا نشانہ بن رہا ہے۔ اس شخص نے اپنی بیوی کو دھوکا دیا تھا، جس کے بعد اس کی بیوی نے اسے شہر میں اس حالت میں پریڈ کرائی کہ وہ گاڑی کی چھت پر الٹا لیٹا تھا اور اس کے تن پر کوئی کپڑا نہیں تھا۔ کولمبیا کے سوشل میڈیا پر

اس شخص کی ایک ویڈیو دو ہفتوں سے وائرل ہے، جس میں اسے بارانکیلا شہر میں ایک سفید گاڑی کی چھت عریاں لیٹے اور گاڑی کو شہر میں گھومتے دکھایا گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں یہ ویڈیو عالمی سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس شخص کی بیوی نے 15 مئی کو اسے ایک مقامی ہوٹل میں دوسری عورت کے ساتھ پکڑا تھا۔ پکڑے جانے پر اس شخص نے بیوی سے رحم کی اپیل کی۔ غصے میں بھری بیوی نے اسے کہا کہ اُن کی شادی صرف اُس صورت میں بچ سکتی ہے جب وہ یہ شرمناک سزا قبول کرے۔ اس پر وہ شخص عریاں حالت میں گاڑی کی چھت پر لیٹنے اور شہر میں پریڈ کرنے پر راضی ہوگیا۔ چھت پر لیٹے ہوئے اس شخص نے بس تولیے سے اپنا منہ چھپایا ہوا تھا۔ اس شخص کی بیوی اپنے شوہر کو ہوٹل سے گھر تک اسی حالت میں لے کر آئی۔ اس دوران وہ شہر کے مصروف ترین علاقوں سے بھی گزرے۔ اسی دوران راہگیروں نے اُن کی فلم بھی بنائی اور تولیے سے منہ چھپاتے شوہر کا مذاق بھی اڑایا۔ یہ شرمناک سزا ہی کم نہ تھی کہ اس کے بعد جائیرو نامی شوہر کو پولیس نے پکڑ کر جیل میں بھی ڈال دیا۔ مقامی پولیس نے جائیرو پر

فحاشی اور معمولِ زندگی کو خراب کرنے لے الزامات عائد کیے ہیں۔ پولیس نے جائیرو کو حراست میں لینے کے بعد 328,000 پیسوز یا 100 ڈالر جرمانہ کیا۔ اتنی شرمناک سزا کے باوجود کم از کم اتنا تو ہوا کہ شوہر کی شادی بچ گئی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 123 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 119 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.