Top Rated Posts ....
Search

PTI Hakoomat Ko Giraane Keliye 10 Crore Lagaa Diye

Posted By: Abid on 10-06-2019 | 03:08:55Category: Political Videos, News


حکومت مخالف تحریک کے لیے ایک شخصیت نے 10 کروڑ روپے دئے
اسلام آباد (نیوزڈیسک) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ یہ لوگ پیسے پیسے کر رہے ہیں، بندہ ان سے پوچھے کہ کیا نواز شریف کے پاس پیسے نہیں ہیں یا پھر زرداری کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ عارف حمید بھٹی نے کہاکہ حکومت مخالف تحریک کے لیے ایک شخص نے دس کروڑ

روپے کا عطیہ دیا ہے۔ یہ سب پیسہ بانٹنے کے لیے دیا گیا ہے اور ہدایات کی گئی ہیں کہ بسیں ، ویگنیں لاؤ، لوگ لاؤ ، فی کس پانچ ہزار دو۔ انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر میں نام بھی لے لوں گا۔ اللہ کی منشا میں بڑی منشا ہے جس پر پروگرام میں بیٹھے ایک اور تجزیہ کار نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ کسی نے دس کروڑ روپے دئے ہوں لیکن جس کو دئے ہیں کیا اُس میں اتنا حوصلہ ہے کہ وہ دس کے دس کروڑ روپے خرچ کرے گا؟ خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ایک طرف مسلم لیگ ن کارکنوں کے ڈاؤن ہوتے ہوئے مورال اور کمزور اسٹریٹ پاور سے کافی پریشان ہے اور اس بات کر غور و خوض کیا جا رہا ہے کہ آخر حکومت مخالف تحریک کو کس طرح کامیاب بنایا جائے، اس حوالے سے کچھ رہنماؤں کو کارکنوں سے بات کرنے اور ان کو اکٹھا کرنے کے حوالے سے اہم ٹاسک بھی سونپے گئے ہیں تاکہ ہر صورت حکومت مخالف تحریک کو کامیاب بنا کر عملی سیاست میں واپس آیا جائے۔ جبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی بھی حکومت مخالفت تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے غور و خوض کر رہی ہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے کچھ لوگ وفاقی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے فیصلے پر آمادہ نہیں ہیں۔ اس حوالے

سے ایک آل پارٹیز کانفرنس بھی بلائے جانے کا امکان ہے جس میں اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف تحریک کے لیے اپنا لائحہ عمل تیار کریں گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اپنی تحریک میں کس قدر کامیاب ہوتی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 124 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 121 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.