Top Rated Posts ....
Search

The lack of defense budget will not have any military capabilities

Posted By: Joshi on 11-06-2019 | 04:53:10Category: Political Videos, News


دفاعی بجٹ میں کمی سے پاک فوج کی صلاحیتوں پرکوئی فرق نہیں پڑے گا،معین الدین حیدر
لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ لیفٹینیٹ جنرل(ر)معین الدین حیدر نے کہا ہے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے ماضی میں کئی مطالبات سنے جاتے رہے ہیں لیکن ہمیشہ یہ ان میں اضافہ کردیتے ہیں، اس کا مطلب ان کا ایجنڈا مسائل بھی کرانا نہیں پیدا کرنا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ پشتین موومنٹ کو افغانستان کی حمایت

حاصل رہی ہے اور اس میں اب شک کی گنجائش نہیں رہی۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم سمجھتی ہے کہ دفاع پر بہت زیادہ پیسہ خرچ ہوتا ہے اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ دفاع کا بجٹ کم کردیا جائے تو بقیہ سوشل سیکٹرز پر توجہ دی جاسکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے بجٹ کا سب سے بڑا حصہ قرضوں کی ادائیگیوں میں چلا جاتا ہے، ہم نے 95 ارب ڈالر کے قرضے جمع کیے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے پاس بچت کے بہت طریقے ہیں جن پر فوج عمل درآمد کرے گی اور انشااللہ ان کی صلاحیتوں پر فرق نہیں پڑے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Imran Khan Judicial Remand Approved

Imran Khan Judicial Remand Approved

Views 22 | 02-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.