ready to become Ranbir Singh's wife for the first time
Posted By: Abid on 11-06-2019 | 04:56:08Category: Political Videos, Newsممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ یوں تو نومبر 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، تاہم دونوں نے آج تک ایک ساتھ فلم میں میاں اور بیوی کا کردار ادا نہیں کیا تھا۔گذشتہ برس اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ دپیکا پڈوکون کو آنے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم ’83‘ میں شوہر رنویر سنگھ کی اہلیہ بننے کے لیے پیش کش کی گئی
تھی۔تاہم دپیکا پڈوکون نے مختصر کردار ہونے کی وجہ سے فلم میں رنویر سنگھ کی اہلیہ بننے سے انکار کردیا تھا۔لیکن اب دپیکا پڈوکون نے نہ صر ف اپنے حقیقی شوہر کی اہلیہ بننے کے لیے تیار ہوگئی ہیں بلکہ وہ فلم میں ان کی اچھی بیوی بننے کے لیے شادی شدہ خاتون سے تربیت بھی لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ٹائمز ناؤ کے مطابق آنے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم ’83‘ میں دپیکا پڈوکون شوہر رنویر سنگھ کی اہلیہ کا کردار نبھائیں گی، تاہم وہ کردار کو اچھے طریقے سے نبھانے کے لیے سابق کرکٹر کی اہلیہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔فلم میں دپیکا پڈوکون سابق کرکٹر کپیل دیو کی اہلیہ روما کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔فلم میں کپیل دیو کا کردار رنویر سنگھ ادا کریں گے، جنہوں نے کردار کو اچھے طریقے سے ادا کرنے کے لیے کپیل دیو اور سچن ٹنڈولکر جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ وقت بھی گزارا تھا۔اب دپیکا پڈوکون بھی کیپل دیو کی اہلیہ روما کا کردار اچھے طریقے سے نبھانے کے لیے سابق کرکٹر کی اہلیہ سے تربیت لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔خیال رہے کہ ’83‘ کی کہانی صرف کپیل دیو کی زندگی کے گرد نہیں گھومتی، بلکہ یہ 1983 میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے تمام
کھلاڑیوں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔فلم کو پھنٹوم فلمز اور سیلیبرٹی کرکٹ لیگ (سی سی ایل) کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وشنو وردھن اندوری پروڈیوس کررہے ہیں جب کہ اس کا اسکرپٹ نیشنل ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر سنجے پرن سنگھ چوہان لکھا ہے۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












