Mausam Kaisa Rahe Ga? Mazeed Barshein (Rain)
Posted By: Joshi on 12-06-2019 | 21:40:10Category: Political Videos, Newsٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری: رات کو مختلف شہروں میں شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ اب مزید کتنے روز جاری رہے گا ؟
لاہور(ویب ڈیسک) لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی۔شدید گرمی کے بعد مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔ باغوں کے شہر لاہور
میں بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں نے موسم دلکش بنا دیا۔اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی ابر کرم برسا جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں آندھی اور موسلا دھار بارش سے درجہ حرارت کم ہوگیا۔ ایبٹ آباد، ہری پور، مظفر آباد اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے سندھ اور جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید گرمی رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ سبی میں درجہ حرارت 48، جیکب آباد میں 47 اور بہاولپور میں 46 تک جانے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے پشاور، راولپنڈی، کوہاٹ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش ہوگی۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












