Meera Ki Film Baaji In India
Posted By: Joshi on 12-06-2019 | 23:48:03Category: Political Videos, Newsمیرا کی فلم باجی کے بھارت میں بھی چرچے ۔۔ لاکھوں افردا کی پسندیدہ اداکارہ نے میرا کیلئے خاص پیغام بھجوا دیا
ممبئی (ویب ڈیسک)پاکستانی سپراسٹار اداکارہ میرا اور ان کی فلم ’’باجی‘‘ کے لیے بھارتی اداکارہ وہدایت کارہ سونی رازدان نے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔اداکارہ میرا نے برسوں تک پاکستانی فلم انڈسٹری پرتوراج کیا ہی ہے تاہم وہ بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جلوے دکھا چکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ
میرا اوران کی فلم ’’باجی‘‘ کے لیے بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ اورمہیش بھٹ کی اہلیہ سونی رازدان نے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔حال ہی میں سونی رازدان نے ایک انٹرویو کے دوران میرا کی اداکاری کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ بہ حیثیت اداکارہ میرا نے کبھی ڈائریکٹر کے مشوروں کو نظراندازنہیں کیا۔ تاہم یہ فلمی کلچر کا ایک مسئلہ رہا ہے کہ جس وقت میرا میرے ساتھ کام کرنے جارہی تھیں اس وقت پاکستانی فلم کا کلچراس سے بالکل مختلف تھا جومیں اپنی فلم میں کرنے جارہی تھی، جس سے مشکلات ہوئیں لیکن اس کے باوجود میرا نے مستقل مزاجی سے کام کیا، اور اپنی مستقل مزاجی اور لگن ہی کی وجہ سے ہی میرا آج ایک کامیاب اداکارہ ہیں۔یاد رہے کہ میرا نے 2005 میں بالی ووڈ فلم ’’نظر‘‘ میں کام کیا تھا جس کی ہدایت کاری سونی رازدان نے دی تھی، تاہم میرا کوفلم کے چند مناظر کی وجہ سے پاکستان میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔واضح رہے کہ فلم ’’باجی‘‘ کو اداکارہ میرا کی فلم انڈسٹری میں دھماکے دار واپسی قرار دیا جارہا ہے گوکہ فلم میں پاکستان کی سپر ماڈل آمنہ الیاس بھی موجود ہیں لیکن میرا نے اپنی لاجواب اداکاری سے میدان مارلیا ہے۔ یہاں تک کہ فلم کی ریلیز سے قبل ہی شائقین کی جانب سے میرا کے اسٹائل اور اداکاری کی بے حد تعریف کی جارہی ہے۔ فلم ’’باجی‘‘ رواں ماہ 28 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم باجی کا سب کو بے صبرے سے انتظار ہے۔

US receives new proposals to open Iran's Strait of Hormuz, end war
Now is the time to mobilize the movement to release the founder of PTI. Barrister Gohar
The northern regions of Japan were once again shaken by a terrifying 6.2 magnitude earthquake.
Sardar Zari Tabassum Habib, Vice President Abbottabad District, important meeting with Federal Minister Sardar Muhammad Yousaf
Indian aviation continues to decline - Modi faces humiliation worldwide
Pakistan Army launches full-scale counter-offensive against Afghan Taliban aggression under Operation Ghazbad-ul-Haq











