Former President Asif Ali Zardari and Hamza Shahbaz
Posted By: Abid on 13-06-2019 | 05:47:22Category: Political Videos, Newsسابق صدر آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز کی ضمانت کے لیے درخواست دائر
لاہور (نیوزڈیسک) : سابق صدر آصف علی زرداری اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانت کے لیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ۔یہ درخواست اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب
سے دائر کی گئی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب آرڈینس کی سیکشن 24 کے تحت گرفتاریاں غیر قانونی ہیں، نیب نے آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز کو بھی غیر قانونی طور پر گرفتار کیا ۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں جبکہ حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں ۔ اس درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کا اقدام کالعدم قرار دے ۔ یاد رہے کہ 10 جون کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد نیب ٹیم نے سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کر لیا تھا۔ تاہم اس کے اگلے ہی روز 11 جون کو نیب نے آصف علی زرداری کو نیب کورٹ کے سامنے پیش کیا جہاں ان کا 21 جون تک جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا۔ اسی دن لاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی
حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی تھی ۔ ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو گرفتار کرلیا تھا۔لیگی رہنما حمزہ شہباز پر منی لانڈرنگ اورآمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












