Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan happy all the poor

Posted By: Ahmed on 13-06-2019 | 22:14:51Category: Political Videos, News


عمران خان خوش سب غریب خوش، مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ کرنے والے بزرگ شخص کا نعرہ
لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنی تو انہیں کئی مسائل کا سامنا تھا۔ملک قرضوں تلے ڈوبا ہوا تھا جس کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہوتا گیا۔بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تاہم اپوزیشن نے اس تمام صورتحال کا خوب فائدہ اٹھایا اور یہ تاثر دیا کہ عمران خان کی حکومت ناکام ہو چکی ہے اور ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے۔ اس حوالے

سے اب ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بزرگ شخص کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی مہنگائی نہیں ہوئی یہ صرف اپوزیشن کا شور شرابا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں تین دفعہ اللّٰہ کو حاظر اور ناظر جان کر کہتا ہوں کہ ہر چیز سستی ہے اور کوئی مہنگائی نہیں ہے یہ اپوزیشن کا جھوٹا پراپیگنڈہ ہےآج پاکستان تحریک انصاف کا پہلا سالانہ بجٹ پیش ہوا۔ جو کہ ایک خوشی کا موقع تھا اور اللہ کے فضل سے اس موقع پر ہر چیز سستی ہے۔میں نے صبح آڑو پچاس روپے میں دو کلو خریدے۔ٹماٹر 100روپے میں چار کلو مل رہے ہیں۔کون کہتا ہے مہنگائی ہے۔ میں نے چینی کی بوری پہلے ساڑھے چار ہزار میں خریدی تھی اور اب یہ مجھے تین ہزار میں مل رہی ہے۔جو چینی پہلے سو روپے کلو ملتی تھی وہ اب 60ستر روپے کلو میں مل رہی ہے۔ بزرگ بابا کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔جس ہر صارفین نے مختلف قسم کا ردعمل دیا ۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ بابا جی نے جو بھی باتیں کہیں ہیں بلکل ٹھیک کہی ہیں۔تاہم کچھ صارفین نے اس ویڈیو کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ملک میں واقعی بہت زیادہ مہنگائی ہو

گئی ہے شاہد یہ بابا جی تحریک انصاف اور عمران خان کے سپورٹر ہیں اس وجہ سے ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہے۔

Tweet
باباجی نے اپوزیشن اور میڈیا کا پروپیگنڈہ دھبڑدوس کردیا

”خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں تین دفعہ اللّٰہ کو حاظر اور ناظر جان کر کہتا ہوں کہ ہر چیز سستی ہے اور کوئی مہنگائی نہیں ہے یہ آپوزیشن کا جھوٹا پراپیگنڈہ ہے“

تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے بجٹ پر ایک ریڑھی والے کی زبردست گفتگو

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Big News Regarding PTI Chief

Big News Regarding PTI Chief

Views 48 | 04-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.