Aaj Kal Mera Dil Toot Sa Gaya Hai - Mahira Khan
Posted By: Abid on 14-06-2019 | 12:08:29Category: Political Videos, Newsآج کل میرا دل ٹوٹ سا گیا ہے ۔۔۔ خوبرو ادکارہ ماہرہ خان بالآخر بول پڑیں
کراچی(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماہرہ خان سوڈان میں فوجی مظالم کو نظرانداز کرنے پر عالمی میڈیا پر برس پڑیں اور کہا سوڈان میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر میرا دل ٹوٹ سا گیا ہے‘افسوس ہے اس معاملے میں عالمی میڈیا غافل کیوں ہے؟تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے عوام پر کیے جانے
والے تشدد اور ہلاکتوں پر خاموشی اختیار کرنے پر بین الاقوامی میڈیا پر شدید اظہار برہمی کیا ہے۔ماہرہ خان نے سماجی رابطے می ویب سائٹ ٹویٹر پر یشر علی نامی شخص کی ٹوئٹ ری شیئر کی، جس میں یہ لکھا تھا کہ عوام اور فوج کے درمیان ہونے والے تصادم میں اب تک کئی سوڈانی بچے مارے جا چکے ہیں جب کہ کچھ بچے قید ہیں اور بہت سے بچوں کا جنسی طور پر استحصال کیا گیا ہے۔ماہرہ خان نے اپنی ری شیئر کردہ اس ٹوئٹ پر ردعمل میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پیغام میں کہا کہ بین الاقوامی میڈیا پر اس واقعے کی کوریج اتنی کم کیوں کی جارہی ہے؟ سوڈان میں جو کچھ بھی ہورہا ہے اس سے متعلق پڑھ کر میرا دل ٹوٹ سا گیا ہے جب کہ افسوس ہے اس معاملے میں عالمی میڈیا غافل کیوں ہے؟واضح رہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں اپریل میں ہونے والی فوجی بغاوت اور ملک میں 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دھرنا دینے والوں پر براہ راست فائرنگ سے اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












