Pakistani Actress Iqra Aziz Ki Photos Viral
Posted By: Joshi on 14-06-2019 | 12:14:53Category: Political Videos, Newsپاکستانی اداکارہ اقراءعزیزآج کل تھائی لینڈ میں کس نوجوان اداکار کے ساتھ عیاشی کرتی پھررہی ہیں ؟ تصاویر وائرل ہوگئیں
بنکاک (ویب ڈیسک) اداکارو میزبان یاسرحسین اور ان کی قریبی دوست و اداکارہ اقرا ء عزیز تھائی لینڈ کی سیر ساتھ کرنے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں جس پر یاسر حسین نے ناقدین کو جیو اور جینے دو کا مشورہ دے دیا ہے۔
یاسر حسین اور اقراء عزیز کے درمیان گزشتہ برس سے قریبی تعلقات ہیں جس کا اعتراف دونوں کئی مرتبہ سوشل میڈیا سمیت دیگر انٹرویوز میں کرچکے ہیں۔دونوں تقریبات میں اکثر ساتھ ساتھ دکھائی دیتے ہیں اور اس وقت دونوں گرمیوں کی چھٹیاں انجوائے کرنے کے لیے ایک ساتھ تھائی لینڈ کی سیر پر ہیں۔یاسر حسین نے اقراء عزیز کے ساتھ جہاز کی تصاویر شیئر کیں اور تھائی لینڈ ائیرپورٹ پر بنائی گئی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس پر کچھ مداحوں نے دونوں کی جلد شادی کی خواہش کا اظہار کیا جب کہ کچھ نے یاسر اور اقراء کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔صارفین کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا یہ شادی شدہ ہیں؟ یہ لوگ تو ایسے سیر کررہے ہیں جیسے شادی شدہ جوڑا، کیا ان کے والدین کچھ نہیں کہتے حیرت ہے۔ ایسے میں یاسر حسین نے ناقدین کو ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جواب دیا کہ نفرت انگیز تبصرے بند کرو اور انجوائے کرو۔انہوں نے تھائی لینڈ کے خوبصورت سمندر پر اقراء عزیز کے ساتھ بالی وڈ فلم ’ہم ہیں راہی پیار کے‘کے ایک گانے ’ گھونگھٹ کی آڑ سے‘ پر ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جسے سب سے شیئر کی۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ یاسر حسین اقراء عزیز کیلئے گنگناتے ہیں اور وہ ان کے جواب میں گانے کے دوسرے بول گنگناتی ہیں۔یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یاسر حسین نے سب سے کہا کہ مجھے یہ گانا بہت پسند ہے اس لیے میں نے یہ ٹک ٹاک بنایا۔انہوں نے کہا کہ انجوائے کریں اور نفرت انگیز تبصرے کرنا بند کردیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











