"Asif Zardari gave a surprise advice to the Prime Minister
Posted By: Kabir on 14-06-2019 | 18:48:48Category: Political Videos, News”آصف زرداری نے وزیراعظم کو حیران کن مشورہ دیدیا
اسلام آباد (نیوزڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے اپنا پہلا بجٹ پیش کر دیاہے جس میں نئے ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں جس پر اپوزیشن کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جبکہ اس نہایت اہم موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازشریف کرپشن الزامات کے تحت نیب کی حراست میں ہیں ۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میںصحافیوں سے گفتگو کی جس میں انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ” عمران خان میرا مشور مانیں تو استعفیٰ دیں اور گھر جائیں “۔آصف زرداری نے کہا کہ کل نیب نے میرا روٹین کا چیک اپ کرایا، جب ہم اپنی دنیا میں ہوتے ہیں تواپنا خیال نہیں رکھتے۔کمیشن سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر 1947 سے کمیشن نہیں بنانا چاہتے تو پچھلے 20 سال کا تو بنائیں، وہ اگر بہت پرانوں کی پگڑیاں نہیں اچھالنا چاہتے تو مشرف کے دور سے تو کریں۔
صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ بجٹ کی منظوری کا انحصار اب اختر مینگل پر ہے کہ وہ کس جانب بیٹھتے ہیں ۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کیسے کہا ملک مستحکم ہوگیا؟ کیا لوگوں کی تنخواہیں بڑھ گئی ہیں؟ میرے دور میں تو سب کی تنخواہیں بڑھتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کچھ بھی کہتے رہتے ہیں، انہوں نے تو پہلے کہا تھا کہ خود کو گولی مارلوں گا لیکن سیاست میں نہیں جاو¿ں گا، پھر کہا خودکشی کرلوں گا مگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاو¿ں گا۔

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












