"The cases were fixed and then suddenly, Kareena Kapoor was pregnant
Posted By: Ahmed on 18-06-2019 | 11:49:32Category: Political Videos, News”معاملات طے ہوچکے تھے اور پھر اچانک کرینہ کپور حاملہ ہوگئیں اور۔۔۔“دانش تیمور نے اپنے اور کرینہ کپور کے حوالے سے بڑا انکشاف کر دیا
کراچی(نیوز ڈیسک )اداکار دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ فلم ”ویرے دی ویڈنگ“میں کرینہ کپور کے ساتھ مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔انہوں نے بتا یا کہ کرینہ کپور کے مقابل مرکزی کردار اداکرنے کو فراخ دلی سے قبول بھی کرلیا تھا،بات اتنی آگے بڑھ چکی تھی کہ شوٹنگ کی
تاریخیں اور پیسوں کے معاملات بھی طے پاگئے تھے لیکن عین موقع پر کرینہ کپور امید سے ہوگئیں اورفلم کی تاریخیں آگے بڑھ گئیں۔پاکستانی اداکار کا کہنا تھا کہ کرینہ کے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد جب کرینہ شوٹنگ کے لیے تیار ہوئیں تو پاکستان اور بھارت کے درمیان کے درمیان صورتحال کشیدہ ہوگئی اور یوں وہ بالی ووڈ جاتے جاتے رہ گئے۔واضح رہے کہ فلم ”ویرے دی ویڈنگ“ گزشتہ برس 31 مئی کو ریلیز ہوئی تھی جس میں کرینہ کپور، سوارا بھاسکر، سونم کپور اورشیکھا تلسانیہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، جب کہ کرینہ کے مقابل مرکزی کردار اداکار سومیت ویاس نے اداکیا تھا ۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











