Calculate the problem in Afghanistan
Posted By: Abid on 22-06-2019 | 01:33:14Category: Political Videos, Newsافغانستان میں مسائل کے حل کیلئے پاکستان کردار ادا کرتا رہے گا: شاہ محمود
اسلام آباد(نیو زڈیسک) افغانستان میں مسائل کے حل کیلئے پاکستان کردار ادا کرتا رہے گا، افغانستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں صرف مصالحت ہے، افغانستان اور پاکستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہ ہونے دیں، الزام تراشی کے ماحول سے نکلنا بہت ضروری ہے۔لاہور پروسیس کے نام سے پہلی افغان امن کانفرنس سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا باہمی احترام اور عدم مداخلت کے اصول پر
افغانستان کی حمایت کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے مشترکہ دشمنوں نے دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچایا، پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، افغان بحران کی وجہ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، افغانستان کے مسئلئے کو حل کرنے کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان ایک پر امن اور مستحکم افغانستان کی حمایت کرتا ہے، پر امن اور خوشحال افغانستان خطے کے مفاد میں ہے، پاکستان افغانستان کی تعمیر و ترقی کی حمایت کرتا ہے، پائیدار امن کیلئے پاک افغانستان مقاصد مشترک ہیں، افغانستان مہاجرین کو دہائیوں تک پناہ دینا بھائی چارے کا غماز ہے۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












