Poor Rakhsha Drive has six six daughters of their university level
Posted By: Akbar on 22-06-2019 | 01:36:15Category: Political Videos, Newsغریب رکشہ ڈرائیو نے اپنی چھ کی چھ بیٹیوں کو یونیورسٹی لیول تک تعلیم دلواکر پاکستانی معاشرے کی سب سے بہترین مثال قائم کر دی
اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تنگ نظری اور قدامت پسند ذہنیت کومات دیتے ہوئے کرا چی کے ایک غریب رکشہ ڈرائیور نے اپنی بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم دلوا کر بلند ہمتی کی شاندار مثال قائم کر ڈالی۔امجد نامی رکشہ ڈرائیور شہرقائد کا رہائشی ہے اور اس کے ہاں چھ بیٹیوں کی پیدائش ہوئی تاہم اس نے لوگوں اور معاشرے کی باتوں کی پروا ہ نہ کرتے ہوئے اپنی تمام بیٹیوں کو یونیورسٹی کی سطح تک تعلیم دلوائی ہے۔
امجد کی ایک بیٹی آئی بی اے میں بھی زیر تعلیم ہے جب کہ باقی لڑکیاں بھی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پڑھ رہی ہیں۔ امجد کا کہناہے کہ لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے اور کہتے تھے کہ بیٹیوں نے پرائے گھروں میں چلے جانا ہوتا ہے ان پر حد سے زیادہ تعلیمی اخراجات کرنا اتنا ضروری نہیں ہے لیکن میں نے کسی کی باتوں کی پرواہ نہیں کی اور اپنی بچیوں کو خوب پڑھایا ۔ آج میں بہت خوش اور مطمئن ہوں ۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












