Top Rated Posts ....
Search

After severe criticism and intimidation

Posted By: Akbar on 22-06-2019 | 19:15:04Category: Political Videos, News


سخت تنقید اورناروا سلوک کے بعد سرفرازاحمد بالآخر پھٹ پڑے ۔۔۔ سب کو بڑی وارننگ دے دی
لندن (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی کرکٹ پر جو بات کرنی ہے کرے لیکن گالیاں دینا اچھی بات نہیں۔لارڈز میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ‘سوشل میڈیا پر کچھ

بھی لکھ دیا جاتا ہے جس سے دل دکھتا ہے، یہ نہیں ہونا چاہیے، کرکٹ پر جو بات کرنی ہے کریں لیکن گالیاں دینا اچھی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک دن اوپر لاتی ہے ایک دن گراتی ہے، پاکستانی فینز کافی جذباتی ہیں، ہمیں بھی ہار کا دکھ ہوتا ہے، فینز نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے، امید ہے دوبارہ کریں گے۔سرفراز احمد نے سابق کرکٹرز پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘کچھ سابق کرکٹرز تو ٹی وی پر خدا بن کر بیٹھے ہیں جو پاکستانی پلیئرز کو کرکٹر ہی نہیں مانتے اور اگر ان کے بارے میں کچھ کہا تو وہ پھر ہم کو لتاڑیں گے۔’بھارت کے خلاف میچ کے دوران جماہی لینے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ‘جماہی لینا کوئی گناہ تو نہیں۔’ان کا کہنا تھا کہ میں جیسا پہلے تھا ویسا ہی ہوں، میں نے خود کو زیادی اونچا نہیں اڑایا تاکہ جب گروں تو سنبھلنا مشکل نہ ہو۔’جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ اوپن ہے، کوشش کریں گے کہ کل کا میچ جیت کر کم بیک کریں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ‘جنوبی افریقہ سے سیریز دوطرفہ مقابلہ تھا، یہ ٹورنامنٹ ہے اور ہمارا بڑے ٹورنامنٹس میں جنوبی افریقہ کے خلاف اچھا ریکارڈ ہے۔’واضح رہے کہ کرکٹ کے میگا ایونٹ میں پاکستان نے اب تک صرف ایک کامیابی حاصل کی ہے۔پہلے میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز سے شکست ہوئی، دوسرے میچ میں اس نے ایونٹ کی فیورٹ انگلینڈ کو ہرایا، چوتھے میچ میں قومی ٹیم کو آسٹریلیا سے شکست ہوئی جبکہ پانچویں میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو ہرایا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.