Usman Khalid Butt came to the field for Mehwish Hayat
Posted By: Ahmed on 23-06-2019 | 10:13:14Category: Political Videos, Newsعثمان خالد بٹ مہوش حیات کے حق میں میدان میں آگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ فلم ’’باجی‘‘ کے آئٹم نمبر’’گیگنسٹر گڑیا ‘‘ کے حوالے سے مہوش حیات پر ہونے والی تنقید کے خلاف میدان میں آ گئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق مہوش حیات کو تمغہ امیتیاز ملنے کے بعد فلم ’’باجی ‘‘ میں آئٹم نمبر ’’گینگسٹر گڑیا‘‘ پر ڈانس کے حوالے سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے جس پر عثمان خالد بٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پہلے اپنی زبان صاف کریں پھر دین کا ڈر دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ سے آزادی اظہار کا حق کوئی نہیں چھین سکتا کیونکہ ہر کسی کی اپنی پسند اور ناپسند ہوتی ہے لیکن آپ کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ آپ کسی سے جلد ہی نفرت کرنے لگیں، اس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کریں اور اس کی دل آزاری کریں۔

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












