Top Rated Posts ....
Search

Released in domestic politics again

Posted By: Akram on 23-06-2019 | 18:49:11Category: Political Videos, News


ملکی سیاست میں پھر ہلچل ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمٰن کی پھر سے اقتدار کا حلوہ کھانے کی خواہش پر پانی پھر گیا ۔۔۔۔ جماعت اسلامی نے اپوزیشن کو کمر توڑ جھٹکا دے دیا
اوکاڑہ (ویب ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان نے جمعیت علماءے اسلام سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بڑا جھٹکا دیتے ہوءے 26 جون کو مولانا فضل الرحمان کی طرف سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے دوٹوک انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے مقامی میرج ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکمران جماعتیں ہی ملک کی موجودہ بحرانوں کی ذمہ دار ہیں،وہ اپنی غلطیوں پر معافی مانگیں اور ناجائز طریقے سے بنائی گئی دولت بیرون ملک سے پاکستان واپس لائیں،جب تک ماضی کی حکمران جماعتیں یہ 2کام نہیں کرتیں ان کے ساتھ نہیں چلاجاسکتا،جماعت اسلامی اے پی سی میں شریک نہیں ہو گی.انہوں نے کہاکہ جب ہم پی ٹی آئی کے ساتھ کے پی کے میں حکومتی اتحادی تھے تو وہ بڑی حد تک نظریاتی جماعت تھی, الیکشن2018میں پی ٹی آئی نے 40چوروں کو چھتری کے نیچے لے لیا جس سے اس کا نظریاتی ورکر مایوس ہو گیا،پی ٹی آئی سٹیٹس کو کی علمبردار بن گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان لوٹی دولت اور بے لاگ احتساب کا وعدہ پورا کریں ، پی ٹی آئی کا نظریاتی ورکر مایوس ہے ،پی ٹی آئی بھی سابقہ حکومتوں کی طرح سٹیٹس کو کی علمبردار بن چکی ہے ، تحریک انصاف نے دس ماہ میں اپنے منشور اور وعدوں پر عمل نہیں کیا اور عوام کو سبز باغ دکھاتی رہی ،سابقہ حکومتوں کے لوگ ہی اب پی ٹی آئی حکومت میں وزیر مشیر ہیں ، جن لوگوں کے ساتھ بیٹھنے کو عمران خان اپنے لیے باعث شرم قرار دیتے تھے ، اب وہ وزیراعظم کے ارد گرد بیٹھے نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سٹیٹس کو کے خلاف اپنے پلیٹ فارم سے تحریک چلا رہی ہے،ہم سٹیٹس کو کو دھکا اور دھچکا لگانا چاہتے ہیں ، جماعت اسلامی مہنگائی بیروز گاری کے خلاف میدان عمل میں ہے, حکومت مکمل طور پر ناکام ہوتی دیکھائی دے رہی ہے اور اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آرہی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 22 | 24-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.