Export hidden camraas from the washroom of women on the film set
Posted By: Akbar on 24-06-2019 | 23:11:59Category: Political Videos, Newsفلم سیٹ پر خواتین کے واش روم سے خفیہ کیمرا برآمد
لندن (این این آئی)ہولی وڈ کی ایکشن فلم ’’بانڈ 25‘‘ طویل عرصے سے خبروں میں ہے اور اب جس اسٹوڈیو میں اس فلم کی شوٹنگ جاری تھی وہاں سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ برطانیہ کے پائن وڈ اسٹوڈیوز میں جاری تھی کہ اس موقع پر کے واش روم میں خفیہ کیمرا لگا ہوا پایا گیا۔جس کے بعد پولیس نے فلم سیٹ سے 49 سالہ شخص کو گرفتار کیا جو یہاں ملازمت کرتا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس معاملے کی کارروائی جاری ہے، جبکہ 49 سالہ شخص کو فی الحال جیل میں رکھا ہوا ہے۔یاد رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں می ٹو مہم کا سہارا لیتے ہوئے خواتین اپنی اپنی کہانیوں کے ساتھ سامنے آرہی ہیں۔اس سلسلے میں اس قسم کے واقعات پر بھی سخت اقدام لینے کے امکانات ہیں۔واضح رہے کہ فلم’’بانڈ 25‘‘ جیمز بانڈ سیریز کی 25ویں فلم ہے۔اس فلم میں ڈینیئل کریگ بانڈ کا مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے اور رپورٹس کے مطابق وہ اپنے کیریئر میں آخری مرتبہ بانڈ بننے جارہے ہیں۔فلم’’بانڈ 25‘‘ اگلے سال ریلیز کی جائے گی جس کی ہدایات کیری جوجی دے رہے ہیں۔

Ban on flying drones in open air under Section 144 remains in place in Punjab...
Abbas Araqchi will return to Pakistan after visiting Oman
US receives new proposals to open Iran's Strait of Hormuz, end war
The northern regions of Japan were once again shaken by a terrifying 6.2 magnitude earthquake.
Now is the time to mobilize the movement to release the founder of PTI. Barrister Gohar
Sardar Zari Tabassum Habib, Vice President Abbottabad District, important meeting with Federal Minister Sardar Muhammad Yousaf












