It is said that accountability tells him justice
Posted By: Joshi on 26-06-2019 | 07:44:19Category: Political Videos, Newsاسے کہتے ہیں احتساب اسے کہتے ہیں انصاف ۔۔۔ ازبک صدر کی بیٹی نے شاندار کارنامہ کر دکھایا، پوری دنیا کے دل جیت لیے
الماتی (ویب ڈیسک) کرپشن کے الزام میں جیل میں سزا کاٹتی ہوئی ازبک صدر کی بیٹی نے عوام سے لوٹا ہوا مال واپس قومی خزانے میں جمع کروادیا جبکہ سوئس حکام بھی ان کی لوٹی ہوئی رقم واپس کر رہا ہے۔اقتدار کے بے جا استعمال کی ایک مثال سامنے آگئی ، ازبکستان کے پہلے
صدر کی بیٹی گلنارا کریموف نے عوام سے لوٹے ایک ارب ڈالر حکومتی خزانےمیں جمع کروادیئے۔جیل میں قید گلنارا نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس رقم کے غیرقانونی حصول کا اعتراف کرتی ہیں۔گلناراکریموف نے یہ رقم ازبکستان میں کاروبار کے خواہاں افراد سے لوٹی تھی، ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی یہ رقم اب ازبک حکومت کی تحویل میں ہے۔دوسری جانب سوئس حکام نے بھی گلنارا کریموف کی جانب سے غیر قانونی طور پر منتقل کئےگئے تیرہ کروڑ تیس لاکھ ڈالرز ازبکستان کو واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔سوئس حکام نے منی لانڈرنگ کےالزام میں گلنارا کے قریبی رشتہ دار کو بھی جیل میں قیدکررکھاہے، گلنار کریموف کے سوئس وکیل نے بھی ان کے بیان کی تصدیق کی ہے۔خیال رہے گلناراکریموف ازبکستان کےپہلےصدراسلام کریموف کی بیٹی ہیں اور اس وقت ازبکستان میں پانچ سال کی سزا کاٹ رہی ہیں۔واضح رہے کریموف نے 31 اگست 1991ء کو ازبکستان کو ایک آزاد ملک قرار دے دیا اور پہلے ازبک انتخابات میں 86٪ ووٹ لے کے پہلے صدر منتخب ہوگئے تھے۔

Ban on flying drones in open air under Section 144 remains in place in Punjab...
Abbas Araqchi will return to Pakistan after visiting Oman
US receives new proposals to open Iran's Strait of Hormuz, end war
The northern regions of Japan were once again shaken by a terrifying 6.2 magnitude earthquake.
Now is the time to mobilize the movement to release the founder of PTI. Barrister Gohar
Sardar Zari Tabassum Habib, Vice President Abbottabad District, important meeting with Federal Minister Sardar Muhammad Yousaf












