With the head of the main country
Posted By: Kabira on 28-06-2019 | 08:34:51Category: Political Videos, Newsاہم ترین ملک کے سربراہ کے ساتھ جی 20 اجلاس میں جانیوالے فوجی سے 40 کلو کوکین برآمد، عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا
میڈرڈ(ویب ڈیسک) برازیلین صدر جیئر بولسونارو کے ہمراہ جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے جاپان جانے والے فوجی سے 39 کلو گرام کوکین برآمد ہونے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔برازیلین صدر جیئر بولسونارو کی ایڈوانس ٹیم میں شامل اہلکار کے سامان سے اسپین کے ائیرپورٹ پر تلاشی کے دوران 39 کلو گرام کوکین
برآمد ہوئی۔اسپین کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ شخص کو جنوب مغربی اسپین کے راستے جاپان جاتے ہوئے منگل کو گرفتار کیا گیا اور ملزم کے سوٹ کیس میں صرف منشیات موجود تھی۔اسپین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہونے والے ملزم کو حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔صدر بولسونارو نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں وعدہ کیا کہ جو عناصر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں ان کے اس کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔برازیلین صدر نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک فوجی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے وزارت دفاع کو ہسپانوی پولیس سے تعاون کرنے کا حکم دیا ہے

Acute Shortage of Medicines and Emergency Supplies Hits Holy Family Hospital
Multan - Roof of Under-Construction Plaza Collapses Near Northern Bypass
Peshawar Launches Crackdown on Adulteration Mafia
Has Hezbollah Begun Preparing for Another War with Israel?
Petrol and Diesel Theft Reported at Pump in Bahawalpur
Khawaja Asif Levels Allegations Against Maulana Fazlur Rehman












