Maryam Nawaz Ki Video Ka Last And Drop Scene
Posted By: Akram on 07-07-2019 | 10:18:34Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز : مریم نواز کی ویڈیو کا ڈراپ سین ۔۔۔۔۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کا ایسا موقف سامنے آگیا کہ (ن) لیگیوں کے پلے کچھ بھی نہ رہا
لاہور (ویب ڈیسک) مریم نواز کی سامنے لائی گئی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو کے مرکزی کردار معزز جج تھوڑی دیر قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پہنچ چکے ہیں ، جہاں انکے علاوہ عدالت کا تمام عملہ بھی موجود ہے ۔ جج ارشد ملک نے کل کے تنازعہ پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے
ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ میں ارشد ملک احتساب عدالت میں جج کے فرائض سر انجام دے رہا ہوں ، مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) نے میری ذات کو نشانہ بنایا اور میری ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی ، اس الزام سے میرے خاندان پر برا اثر پڑا ہے ۔ مریم نواز اور شہباز شریف کی پریس کانفرنس میں مجھ پر اور احتساب عدالت پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ مریم نواز کی پیش کی گئی ویڈیو جعلی اور جھوٹی ہے اور اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ جج ارشد ملک نے انکشاف کیا کہ نواز شریف کے کیس میں انہیں کئی بار رشوت کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے ٹھکرا دی ۔ مجھے دھمکیاں دی گئیں مگر میں انہیں خاطر میں نہیں لایا اور میرٹ پر فیصلے دیے ، حتیٰ کہ مجھے تعاون نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ، اور یہ ویڈیو انہی سنگین نتائج میں سے ایک ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو میرے خلاف سازش ہے اور دراصل عدلیہ اور اداروں کو دباؤ میں لانے کی ایک کوشش ہے ۔ معزز جج نے کہا کہ اس ویڈیو کے ذریعے مجھ پر بلواسطہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ ارشد ملک نے بتایا کہ جج بننے سے پہلے میں راولپنڈی میں وکالت کرتا تھا اور ناصر بٹ کے ساتھ ان دنوں سے میری واقفیت ہے ۔ میں خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ نواز شریف کے خلاف میں نے فیصلے میرٹ پر کیے ۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے انکشاف کیا کہ مریم نواز نے ویڈیو توڑ مروڑ کر اور اپنے مذموم مقاصد استعمال کرنے کے لیے خاص اسٹائل سے پیش کی ہے ۔۔۔۔یاد رہے کہ جج ارشد ملک نے ہی میاں نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











