Actress to greet Bollywood on the name of Islam
Posted By: Kabira on 08-07-2019 | 09:09:41Category: Political Videos, Newsاسلام کے نام پر بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کے حوالے سے تازہ ترین خبر آپ کو دنگ کر ڈالے گی
ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی ٹی وی کے متنازع رئیلیٹی شو بگ باس کی انتظامیہ نے بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ زائرہ وسیم سے سیزن 13 میں حصہ لینے کے لیے رابطہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹی وی کے متنازع رئیلیٹی ٹی وی شو بگ باس کی انتظامیہ نے دنگل گرل زائرہ وسیم سے شو میں
حصہ لینے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زائرہ کو یہ پیشکش دلچسپ بھی لگی ہے لیکن انہوں نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ شو کا حصہ ہوں گی یا نہیں۔ایکسپریس کے مطابق بگ باس اپنے متنازع مواد اور فنکاروں کو شومیں بلا کر لڑائی جھگڑے کروانے کے لیے مشہور ہے۔ تاہم پچھلے کچھ سیزن سے بگ باس شائقین میں وہ توجہ حاصل نہیں کرپارہا جو اسے اپنے ابتدائی سیزن میں حاصل تھی اور اس وقت بالی ووڈ میں صرف زائرہ کے ہی چرچے ہیں جس کی وجہ سے شو کو اچھی ریٹنگ مل سکتی ہے، بگ باس سیزن 13 رواں سال ستمبر میں شروع ہورہا ہے اور اس بار شائقین کی توجہ بڑھانے کے لیے شو میں تھوڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے مطابق اس سیزن میں صرف مشہور شخصیات ہی شو کا حصہ بنیں گی۔واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے فیس بک پر اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بالی ووڈ چھوڑ رہی ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے وہ اپنے مذہب سے دور ہوتی جارہی ہیں۔ زائرہ کے اس اعلان نے پورے بالی ووڈ میں ہلچل مچادی تھی، شوبز سے وابستہ کچھ فنکاروں نے ان کے فیصلے کو سراہاتھا جب کہ کچھ لوگوں نے ان کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔ دوسری جانب خبر کے مطابق شوبا کی برائٹ سٹار اداکارہ ثنا نور نے کہا جب سے شوبز میں قدم رکھا مجھے اس فیلڈ میں بے پناہ شہرت اور عزت ملی مجھے کردار نگاری سے جنون کی حد تک لگاﺅ ہے میرے پرستار مجھے ہر کردار میں پسند کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شوبز میں جو کام ہو رہا ہے دور حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں تبدیلی ضروری ہے ۔

House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
Operation Al-Azm Continues in Balochistan
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged











