Thank you for hating me - Ayesha Omar
Posted By: Akbar on 15-07-2019 | 08:41:46Category: Political Videos, Newsمجھ سے نفرت کرنے کا شکریہ، عائشہ عمر
کراچی: معروف فلمی و ڈرامہ اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر تنقید اور تفرت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
عائشہ عمر نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اسٹوریز شیئر کیں جس میں انہوں نے اپنا اکاونٹ پرائیوٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں انسٹا گرام پر ڈی جے اور موسیقی سے متعلق اپنی تمام اسٹوریز خارج کر رہی ہوں اور آپ سب کی نفرت کا شکریہ۔

عائشہ عمر نے یہ بھی کہا کہ میں بہت جلد اپنا اکاونٹ پبلک سے پرائیوٹ کر رہی ہوں جہاں میں اپنی تمام اسٹوریز اور دیگر تصاویر صرف اپنے دوستوں اور خاندان والوں سے شیئر کر سکوں گی در حقیقت مجھے یہ پہلے ہی کر لینا چاہئے تھا کیوں کہ مجھے زندگی میں منفی خیالات کی ضرورت نہیں ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میرے بہت سے دوست میری اسٹوری پر یہ میسج کرتے رہتے ہیں کہ میں اپنی سیرو تفریح کے حوالےسے کوئی اسٹوری پوسٹ نہ کروں۔ لیکن دوسری جانب محبت سے بھرپور ہزاروں پیغامات ایسے بھی ہیں جوکہ میری سیرو تفریح بلخصوص موسیقی کی ویڈیوز شیئر سے روکنے پر منع کر رہے ہیں اور مزید ویڈیوز جاری رکھنے کا کہہ رہے ہیں۔

House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
Operation Al-Azm Continues in Balochistan
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere











