The whole life will apologize to Can Williamson, Ben Stokes
Posted By: Joshi on 15-07-2019 | 08:51:08Category: Political Videos, Newsپوری زندگی کین ولیمسن سے معافی مانگتا رہوں گا، بین اسٹوکس
ورلڈ کپ فائنل میں اپنی شاندار کارکردگی سے انگلینڈ کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بین اسٹوکس نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سے معافی مانگ لی۔
ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے کہا کہ انہوں نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سے 4 اضافی رنز کے بارے میں بات کرکے ان سے معافی مانگی ہے اور ان سے یہ بھی کہا کہ میں نے یہ جان بوجھ کر نہیں کیا تھا، میں نے کین سے کہا کہ میں اپنی پوری زندگی اس بات کی معافی مانگتا رہوں گا۔
بین اسٹوکس کا مزید کہنا تھا کہ عالمی چیمپیئن بننا شاندار احساس ہے اور اس خوشی کوبیان کرنے کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں، گزشتہ 4 سال میں ہم نے سخت محنت کی جس کا صلہ بڑی کامیابی کی صورت میں ملا۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا بہت ہی زبردست ہوتا ہے کیونکہ وہ بہت ہی اچھی ٹیم ہیں۔ انہوں نے شاندار سپر اوور کرانے والے جوفرآرچر کی بھی تعریف کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ میچ کے 50 ویں اوور میں بین اسٹوکس کو تھرو لگ کر باﺅنڈری کے پار پہنچ گیا تھا جس کے باعث انگلش ٹیم کو اس گیند پر 2 کے بجائے 6 رنز مل گئے اور میچ برابر ہونے کی راہ ہموار ہوگئی تھی ۔

House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
Operation Al-Azm Continues in Balochistan
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere











