It was revealed that fans were left in awe
Posted By: Ahmed on 24-07-2019 | 03:30:33Category: Political Videos, News’’ محسن عباس نے اکثر راتوں میں۔۔۔‘‘ ہانیہ عامر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ مداح ورطہ حیرت میں ڈوب گئے
کراچی (ویب ڈیسک)اداکار محسن عباس حیدر کا اپنی اہلیہ فاطمہ سہیل پر گھریلو تشدد کے الزام کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک عجیب سا تہلکہ مچ گیا ہے اور ہرکوئی اس معاملے میں فاطمہ سہیل کا ساتھ سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات کے ذریعے دے رہا ہے ۔عام عوام کے ساتھ ساتھ بے شمارمعروف
شخصیات بھی محسن عباس حیدر کے خلاف سوشل میڈیا پربول رہے ہیں اورناراضگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی اداکار محسن عباس حیدر کے خلاف ٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے اداکار محسن عباس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ محسن عباس حیدر نے اپنے کام کے ذریعے بہت شہرت تو حاصل کرلی، راتیں جاگ کر محنت سے شوٹنگ کر کے پاکستانی انڈسٹری میں خود ایک مقام بنایا لیکن ایسی شہرت کا کیا فائدہ جس میں آپ عورت کی عزت نہ کرسکیں، اور وہ بھی اس عورت کی عزت جو آپ کے بیٹے کی ماں ہو۔اداکارہ ہانیہ عامر نے محسن عباس حیدر کی اس غیر اخلاقی حرکت پر ان کو اپنی انسٹاگرام اکائونٹ سے اَن فالو بھی کردیا ہے۔اس سے قبل معروف اداکارہ اقراء عزیز نے بھی ڈرامہ سیریل ’رانجھا رانجھا‘ کے اپنے ساتھی اداکار عمران اشرف کو اپنے منگیتر یاسر حسین کی وجہ سے اَن فالو کیا تھا، دن بہ دن یہ پاکستانی انڈسٹری میں ایک نیا ٹرینڈ بنتا جا رہا ہے۔


Ban on flying drones in open air under Section 144 remains in place in Punjab...
Abbas Araqchi will return to Pakistan after visiting Oman
US receives new proposals to open Iran's Strait of Hormuz, end war
The northern regions of Japan were once again shaken by a terrifying 6.2 magnitude earthquake.
Now is the time to mobilize the movement to release the founder of PTI. Barrister Gohar
Sardar Zari Tabassum Habib, Vice President Abbottabad District, important meeting with Federal Minister Sardar Muhammad Yousaf












