Whatsapp chat and Nazeba photos when leaked
Posted By: Akram on 24-07-2019 | 19:44:16Category: Political Videos, Newsامام الحق کی واٹس ایپ چیٹ اور نازیبا تصاویر لیک ہونے پر پی سی بی نے ناقابل یقین اعلان کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی مختلف لڑکیوں کے ساتھ کی جانے والی واٹس ایپ چیٹ اور نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد پی سی بی بھی میدان میں آگیا ہے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق امام الحق کی تصاویر سامنے آنے پر پی سی بی نے
تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ امام الحق سنٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں ، ان کے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر امام الحق کی مختلف لڑکیوں سے واٹس ایپ کی جانے والی فحش چیٹ اور نازیبا تصاویر لیک ہوگئی ہیں جس کے بعد ٹوئٹر پر امام الحق اور می ٹو کے ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی امام الحق کے لڑکیوں کے ساتھ مبینہ میسجز منظر عام پر آگئے ۔سوشل میڈ یا پر جار ی ہونے والے سکرین شارٹس کے مطابق امام الحق مبینہ طور پر چار لڑکیوں کے ساتھ میسجز کا تبا دلہ کر رہے ہیں ۔ امان نے لکھا کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امان نامی سوشل میڈ یا ایکٹوسٹ نے یہ سکرین شارٹس شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا کہ امام الحق ایک ہی وقت میں سات سے آٹھ لڑکیوں کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے تھے اور انہیں بے وقوف بنا رہے تھے ۔امان نے لکھا کہ امام الحق ہر لڑکی کو یہ ہی کہتے تھے کہ وہ سنگل ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم کے خلاف بھی ایک افغان لڑکی سوشل میڈ یا پر سامنے آئی تھی جس نے الزام عائد کیا تھا کہ عماد وسیم نے اسے پیار کا جھانسہ دے کر دھوکہ دیا ہے ۔

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












